“میں ایسا ہرگزنہیں ہونے دوں گی” دبنگ پولیس خاتون آفیسرسوہائی عزیز ایسے شرمناک کام کے خلاف میدان میں اترآئیں، جسے آج تک کوئی قابو نہ کر سکا

کراچی (ویب ڈیسک) اے ایس پی کلفٹن سوہائی عزیز اپنے دبنگ کاموں کی وجہ سے مشہور ہیں ،، اور اب خاتون پولیس آفیسر نے ایک اور فیصلہ کر لیا ہے ،، انھوں نے کہا ہے کہ ڈی ایچ اے اور کلفٹن ایریا میں شیشہ بار کسی صورت چلنے نہیں دو گی،ایک بار میں چھاپے کے دوران اہلکاروں نے کولڈڈرنک پی تھی ان سے باز پرس کی جائے گی،، تفصیلات کے مطابق

درخشاں تھانے کی حدود میں پولیس کی جانب سے کلفٹن کے ریسٹورنٹ پر چھاپے سے متعلق وضاحت دیتے ہوئے اے ایس پی پی کلفٹن نے کہا کہ کلفٹن میں واقع مراکن شیشہ بار پر چھاپہ مارا گیا تھا،، سی سی ٹی وی فوٹیج میں دیکھا گیا ہے کہ چھاپے کے دوران اہلکاروں نے کولڈ ڈرنک پی تھی، اہلکاروں نے غیر پیشہ وارنہ حرکت کی، ان اہلکاروں سے باز پرس کی جائے گی،، مراکن شیشہ بار پر دو ماہ میں پانچ مقدمات درج ہوئے ہیں، ڈی ایچ اے اور کلفٹن ایریا میں شیشہ بار چلنے نہیں دو گی، شیشہ بار کے خلاف کارروائیاں جاری رہیں گی،، علاوہ ازیں اس حوالے سے ایس ایس پی ساؤتھ پیرمحمد شاہ نے کہا ہے کہ کراچی میں ریسٹورنٹ پر چھاپے کے دوران مضر صحت تمباکو شیشہ برآمد ہوا ہے،، ان کا کہنا ہے کہ مورو کین کیفے پر شیشہ بار چلائے جانے کی اطلاع پر چھاپہ ماراگیا۔ خفیہ طور پر شیشہ بار چلائے جانے پر ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا تھا،،ایس ایس پی ساؤتھ کا کہنا ہے کہ چھاپے کے دوران ریسٹورنٹ سے انرجی ڈرنک پینے پر چار اہلکاروں کو معطل کیا گیا ہے۔ پیر محمد شاہ کا کہنا تھا کہ ایس پی کلفٹن کی جانب سے پرائیویٹ پارٹی چلائے جانے کی خبر بے بنیاد ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں