معروف فلم ” میلہ“ تو ہر کسی نے دیکھی ہو گی لیکن اس میں عامر خان کے ساتھ کردار نبھانے والے یہ اداکار آج کل کہاں ہیں اور یہ کس معروف شخصیت کے بھائی ہیں؟

ممبئی (ویب ڈسک )بالی ووڈ کی مشہور زمانہ فلم ’میلہ ‘ تقریبا دو دہائیاں گزرنے کے بعد بھی اسی طرح لوگوں کے ذہنوں میں تازہ ہے جس طرح سنہ 2000 میں تھی تاہم اس میں عامر خان کے بھائی فیصل خان نے یادگار کردار ” شنکر شانے “ کو نبھایا جو کہ فلمی تاریخ کا حصہ رہے گا ۔تفصیلات کے مطابق فیصل خان لمبے وقفے کے بعد ایک مرتبہ پھر فلموں میں

اینٹری مارنے جارہے ہیں اور ان کی فلم کا نام ” فیکٹری “ ہے جس میں وہ اپنی قسمت ایک مرتبہ پھر سے آزمانے جارہے ہیں جبکہ وہ اس فلم میں ایک گانابھی” عشق تیرا‘ خود گا رہے ہیں .فلم سے متعلق گفتگو کرتے ہوئے فیصل خان کا کہناتھا کہ فلم فیکٹری میرا خواب ہے ، مجھے اس وقت بے حد خوشی اور حیرانگی ہوئی جب ڈائریکٹر شریک منہاج نے مجھے مشورہ دیا کہ میں اس فلم کیلئے گانا بھی خود گاؤں ، انہوں نے مجھے زور دیا کہ اس فلم کے گانے کیلئے میری آواز کی ضرورت ہے ۔فیصل خان دراصل پروڈیوسر طاہر حسین کے بیٹے ہیں اور معروف اداکار عامر خان کے بھائی ہیں ، فیصل خان نے 1969 میں ریلز ہونے والی فلم ” پیار کا موسم “ میں ششی کپور کے بچپن کا کردار نبھایا تھا جب وہ محض تین سال کے تھے اس کے بعد انہوں نے 1988 میں عامر خان کی فلم ” قیامت سے قیامت تک “ میں بطور ولن کردار نبھایا جو کہ محدود تھا ۔فیصل خان کو پہلا لیڈنگ رول 1994 میں ریلیز ہونے والی فلم ” مدہوش “ میں ملا جو کہ ان کے والد کی جانب سے بنائی گئی تھی جبکہ اس کے ہدایت کار ” وکرم بھٹ “ تھے تاہم پانچ سال کے وقفے کے بعد وہ مشورہ زمانہ فلم ” میلہ “ میں

سامنے آئے اور یادگار کردار نبھایا ۔فیصل خان کئی فلموں میں آئے لیکن وہ باکس آفس پر اپنی جگہ بنانے میں کامیاب نہیں ہوئے اس کے بعد انہوں نے 2003 میں ایک ٹی وی سیریل میں کام کیا ، ان کی آخری فلم ” چاند بجھ گیا “ تھی جوکہ 2005 میں ریلیز ہوئی ۔فیصل خان نے ایک دہائی کے بعد واپس فلموں میں اینٹری ماری اور 2015 میں فلم ” داستان عشق “ ریلیز ہوئی جس میں انہوں نے ” جمال “ کاکردار نبھایا تاہم یہ فلم باکس آفس پر زیادہ شور مچانے میں کامیاب نہ ہو پائی ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں