واشنگٹن (ویب ڈیسک) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ جغرافیہ کے بھی کچے نکلے، پاکستانیوں کے بارے میں بیان دیتے ہوئے جنوبی ایشیاء کے بجائے مشرق وسطیٰ کا حوالہ دے ڈالا۔ امریکی صحافی نے امریکی صدر کی غلطی پکڑلی اور سوشل میڈیا پر ڈونلڈ ٹرمپ کے اس کمزور جغرافیے کی نشاندہی کر ڈالی۔کینڈا کے اخبار کے واشنگٹن میں نمائندے ڈینئل ڈیل کے
مطابق ٹیکساس، میکسیکو سرحد پر سیکیورٹی بریفنگ میں بارڈر پٹرول حکام نے ڈونلڈ ٹرمپ کو بتایا کہ انہوں نے پاکستان سمیت کئی ممالک سے غیرقانونی طور پر امریکا میں داخل ہونے والے افراد کو گرفتار کیا ہے۔ جس پر ٹرمپ نے پاکستانیوں کی تعداد پوچھی اور پھر میڈیا کو بتایا کہ ہم نے مشرق وسطیٰ سے غیرقانونی تارکین وطن کو گرفتار کیا ہے ، جبکہ امریکی صدر کو سوشل میڈیا پر تنقید کا بھی سامنا کرنا پڑا۔