وہ کون سے پھل ہیں جوشوگرکے مریض باآسانی کھاسکتے ہیں

ذیابیطس میں مبتلا افراد کو اپنے کھانے پینے کے حوالے سے بہت زیادہ احتیاط کرنے کا مشورہ دیا جاتا ہے۔جہاں ذیابیطس کے مریض میٹھا کھانے سے پرہیز کرتے ہیں، وہیں انہیں مشروبات کے استعمال سے بھی منع کیا جاتا ہے۔ایک رپورٹ کے مطابق اس وقت دنیا کے 42 کروڑ 50 لاکھ افراد ذیابیطس کا شکار ہیں۔شوگر میں مبتلا افراد کو کئی اور مرض کا سامنا بھی کرنا پڑ سکتا ہے، جن میں گردے اور دل کے مسائل اور موٹاپا شامل ہیں۔یہی وجہ ہے کہ ڈاکٹرز شوگر کے مریضوں کو زیادہ احتیاط کرنے کا مشورہ دیتے ہیں۔اس کے علاوہ ذیابیطس کے شکار افراد میٹھے سے پرہیز کی وجہ سے اپنے من پسند پھل بھی نہیں کھا پاتے، کیوں کہ پھلوں میں بھی قدرتی طور پر شوگر موجود ہوتی ہے۔آم، چیکو اور تربوز ایسے پھل ہیں جن کے فوائد تو بہت ہیں، تاہم ان میں شوگر بھی کافی زیادہ موجود ہوتی ہے۔لیکن اچھی بات یہ ہے کہ چند پھل ایسے بھی ہیں جن کو ذیابیطس میں مبتلا افراد باآسانی کھاسکتے ہیں اور انہیں شوگر کے حوالے سے پریشان ہونے کی بھی ضرورت نہیں پڑے گی۔
امرود
امرود میں فائبر کی مقدار بہت زیادہ ہے، یہ بلڈ میں شوگر کو بڑھنے نہیں دیتے۔

آڑو
آڑو کو سلاد میں بھی کھایا جاسکتا ہے، اس کے علاوہ ذیابیطس میں مبتلا افراد اسے بغیر کسی فکر کے کھا سکتے ہیں۔

کیوی
کیوی نہایت مزیدار پھل ہے، جس میں وٹامن اے اور سی دونوں موجود ہیں، کیوی خون میں شوگر کی سطح کو بڑھنے نہیں دیتے

سیب
روزانہ ایک سیب ذیابیطس میں مبتلا افراد کو کھانا چاہیے، اس میں فائبر موجود ہوتا ہے، جبکہ اس سے نظام ہاضمہ بھی بہتر ہوتا ہے۔

سنترا
سنترے کو بھی ذیابیطس کے مریضوں کے لیے اچھا پھل کہا جاتا ہے، اس میں فائبر، وٹامن
سی، پوٹاشیم کی مقدار بہت زیادہ پائی جاتی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں