اوراب حنا ربانی کھر کی بھی باری آگئی ، نیب نے اہم قدم اٹھالیا

ملتان (ویب ڈیسک)نیب نےریجنل ٹیکس آفس ملتان سےسابق وزیرخارجہ حناربانی کھر‘ثمیرربانی کھر‘نائمہ امین الدین اوررکن قومی اسمبلی رضاربانی کھرکاٹیکس ریکارڈ طلب کرلیاہے‘آرٹی او کو انکم اور سیلز ٹیکس گوشوارے‘ظاہراثاثوں کی تفصیلات‘ویلتھ ٹیکس سٹیٹمنٹ فراہم کرنیکی ہدایت کی گئی ہے۔روزنامہ جنگ کے مطابق نیب زائداثاثہ جات پرسابق

وزیرخارجہ کےبھائی‘بہن اور والدہ کیخلاف تحقیقات کررہی ہےاس سلسلے میں نیب ویریفکیشن سیل اور تحقیقاتی ٹیم نےچیف کمشنر آرٹی اوملتان ان لینڈ ریونیو عابدرضابودلہ سےحناربانی کھر‘ثمیر ربانی کھر‘رضا ربانی کھر‘نائمہ امین الدین اورعمرجاویدکاانکم ٹیکس‘سیلز ٹیکس کےگوشواروں کامکمل ریکارڈمانگ لیاہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں