قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ کا کہنا ہے کہ شاہ محمود قریشی کی نظر میری کرسی پر نہیں بلکہ عمران خان کی کرسی پر ہے ۔تفصیلات کے مطابق آج کل پاکستان تحریک انصاف کے وائس چئیر مین شاہ محمود قریشی خبروں کی زینت بنے ہوئے ہیں ۔شاہ محمود قریشی کا نام اگلے اپوزیشن لیڈر کے طور پر بھی لیا جا رہا تھا لیکن اس بات پر تحریک انصاف بھی تقسیم نظر آئی ۔
پاکستان تحریک انصاف کے ممبران قومی اسمبلی کا کہنا تھا کہ وہ عمران خان کے علاوہ کسی کو بطور اپوزیشن لیڈر قبول نہیں کریں گے ۔ اس ساری صورتحال پر پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنماء و قومی اسمبلی کے موجودہ اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ کا کہنا تھا کہ شاہ محمود قریشی کی نظر میری نہیں بلکہ عمران خان کی کرسی پر ہے ۔مجھے اپنی کوئی فکر نہیں ،عمران خان اپنی فکر کریں ۔انکا کہنا تھا کہ عمران خان کبھی بھی اپوزیشن لیڈر نہیں بن سکتے کیونکہ ایم کیو ایم انکو ووٹ نہیں دے گی ۔جمہوریت کی باتیں کرنے والے ہماری اکثریت کو تسلیم نہیں کرتے انکا مزید کہنا تھا کہ عمران خان کسی اور کا کھیل کھیل رہے ہیں ۔پیپلز پارٹی نے کبھی مک مکا کی سیاست نہیں کی ۔