کراچی (نیوزڈیسک) انٹربینک مارکیٹ میں پاکستانی روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قدر میں2پیسی کی کمی ،اوپن کرنسی مارکیٹ میں پاکستانی روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر اور چینی یوآن کی قدر میں استحکام جبکہ یورو، برطانوی پائونڈ، سعودی ریال اور یواے ای درہم کی قدر میں کمی ریکارڈ کی گئی۔فاریکس ایسوسی ایشن آف پاکستان کے جاری کردہ
اعدادوشمار کے مطابق جمعہ کوانٹربینک مارکیٹ میں امریکی ڈالرکی قدرمیں2پیسے کی کمی ریکارڈ کی گئی،جس کے نتیجے میں امریکی ڈالر کی قیمت خرید138.92روپے سے گھٹ کر138.90روپے اورقیمت فروخت 139.02روپے سے گھٹ کر139.00روپے ہوگئی۔ اوپن کرنسی مارکیٹ میں پاکستانی روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قدر میں استحکام رہا، جس کے نتیجے میں امریکی ڈالر کی قیمت خرید138.80روپے اورقیمت فروخت139.20روپے پرمستحکم رہی ۔ یوروکی قیمت میں 80پیسے کی کمی اوربرطانوی پائونڈکی قیمت میں1.40روپے کااضافہ ریکارڈ کیا گیا،جس کے نتیجے میں بالترتیب یوروکی قیمت خرید157.60روپے سے گھٹ کر156.80روپے اورقیمت فروخت159.40روپے سے گھٹ کر158.60روپے جبکہ برطانوی پائونڈکی قیمت خرید173.60روپے سے بڑھ کر175.00روپے اورقیمت فروخت175.40روپے سے بڑھ کر176.80روپے ہوگئی۔ فاریکس رپورٹ کے مطابق سعودی ریال کی قیمت خرید میں5پیسے اور قیمت فروخت میں10پیسے جبکہ یواے ای درہم کی قیمت خرید میں بھی5پیسے اور قیمت فروخت
میں10پیسے کی کمی ریکارڈ کی گئی،جس کے نتیجے میں باالترتیب سعودی ریال کی قیمت خرید36.80روپے سے گھٹ کر36.75روپے اورقیمت فروخت37.20روپے سے گھٹ کر37.10روپے جبکہ یواے ای درہم کی قیمت خرید37.80روپے سے گھٹ کر37.75روپے اورقیمت فروخت38.20روپے سے گھٹ کر38.10روپے ہوگئی۔جمعہ کوچینی یوآن کی قدرمیں استحکام رہا،جس کے نتیجے میں چینی یوآن کی قیمت خرید19.80روپے اور قیمت فروخت20.80روپے پرمستحکم رہی۔