عمران خان کے دورہ ترکی کا اصل مقصد کیا تھا۔۔۔ ترکی سے کون سے بڑی خوشخبری ملنے والی ہے؟ اہم خبر سامنے آگئی

اسلام آباد (ویب ڈیسک) دفترخارجہ کے ترجمان ڈاکٹر محمد فیصل نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان کا دورہء ترکی نتیجہ خیز اور سود مندہوگا ۔ انہوں نے جمعہ کونجی ٹی وی سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان دنیا اور ترکی کے دیگر ممالک کے ساتھ تجارت کرنا چاہتاہے ۔انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت قومی معیشت کو مضبوط بنانے کے لئے دوسرے

ممالک کے ساتھ برآمدات کو بہتر بنانا چاہتی ہے۔ایک سوال پر، انہوں نے کہا کہ پاکستان کشمیر کے مسئلے کوہر دستیاب فورم سمیت اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں اجاگر کر رہا ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ کشمیر کے لوگ کشمیر کے تنازعہ کو اقوام متحدہ کی منظورشدہ قرادادوں اور کشمیریوں کی خواہشات کے مطابق حل کرنا چاہتے ہیں۔ ڈاکٹر محمد فیصل نے کہا کہ بھارت ناکام ہو گیا اور کشمیر میں اپنی پالیسیوں پر پریشان ہے ۔ انہوں نے کہا کہ بین الاقوامی تنظیموں نے بھی معصوم کشمیروں پر بھارتی مظالم اور بربریت کواجاگر کیاہے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں