محکمہ موسمیات نے جنوری کے ماہ میں معمول کے مطابق بارشیں ہونے کی پیشن گوئی کردی

لاہور (نیوزڈیسک) محکمہ موسمیات نے جنوری کے ماہ میں معمول کے مطابق بارشیں ہونے کی پیشن گوئی کردی، گزشتہ کچھ ماہ سے جاری خشک سالی کا خاتمہ ہوگا، دوسری جانب ہواوں کا نیا سلسلہ مغربی علاقوں میں داخل ہوگیا، آج سے اگلے 2 سے 3 روز میں ملک کے بیشتر علاقوں میں بارش اور برفباری ہونے کا امکان ہے۔ تفصیلات کے مطابق گزشت کئی ماہ

سے جاری خشک موسم اب کسی حد تک ختم ہونے والا ہے۔ موسمیات نے پیشن گوئی کی ہے کہ جنوری کے ماہ میں ملک بھر میں معمول کے مطابق بارشیں ہوں گی۔ محکمہ موسمیات کا مزید کہنا ہے کہ ہفتہ کو مالاکنڈ، ہزارہ، راولپنڈی، لاہور ڈویژن، اسلام آباد، گلگت بلتستان اور کشمیر میں کہیں کہیں جبکہ پشاور، کوہاٹ، مردان، بنوں، سرگودھا، ساہیوال اور گوجرانوالہ ڈویژن میں چند مقامات پر بارش اور پہاڑوں پر برف باری کا امکان ہے۔ ملک کے دیگر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہے گا جبکہ جنوبی پنجاب اور بالائی سندھ میں صبح/رات کے اوقات میں دھند پڑنے کا امکان ہے۔ جمعہ سے اتوار کی صبح کے دوران مری، گلیات، مالاکنڈ ڈویژن، گلگت بلتستان اور کشمیر کے پہاڑی علاقوں میں برف باری کا بھی امکان ہے۔ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہا تاہم مالاکنڈ، ہزارہ، کوہاٹ ڈویژن اور گلگت بلتستان میں چند مقامات پر بارش اور پہاڑوں پر برف باری ہوئی۔ پنجاب کے میدانی علاقے اور بالائی سندھ دھند کی لپیٹ میں رہے۔ سب سے زیادہ بارش مالم جبہ 04، سیدوشریف، پاراچنار02، بالاکوٹ اور دیر میں ایک ملی میٹر ریکارڈ کی گئی۔ اس دوران مالم جبہ میں 2 انچ برف باری بھی ہوئی۔ جمعہ کو ملک میں کم سے کم درجہ

حرارت کالام، سکردو منفی09، استورمنفی08، گوپس منفی07، ہنزہ، بگروٹ منفی06، گلگت، راولاکوٹ، مالم جبہ، دیر منفی03، پارا چنار منفی02، چترال، دروش، کاکول، مظفرآباد اور بونجی میں منفی ایک ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔ ادھر پنجاب کے میدانی علاقوں میں شدید دھند کی وجہ سے ملتان خانیوال موٹروے ٹریفک کیلئے بند کر دی گئی۔ موٹروے پولیس کے مطابق ملتان خانیوال موٹروے کو بند کر دیا گیا۔ موٹروے پولیس کی جانب سے شہریوں کو فوگ لائٹس کے استعمال کرنے اور غیرضروری سفر سے گریز کی ہدایات کی گئی ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں