یہ چینی اہلکار کس شخص کو پیسوں کا لفافہ پکڑا رہا ہے؟ جان کر آپ کی بھی خوشی کی انتہا نہ رہے گی

کراچی (ویب ڈیسک)کراچی میں چینی قونصلیٹ پر حملے میں دو پولیس اہلکار شہید ہو گئے تھے جبکہ سیکیورٹی گار” جمن “ شدید زخمی ہوا تھا لیکن پولیس کے جوانوں نے دہشتگردوں کے ناپاک عزائم کو کامیاب نہیں ہونے دیا اور انہیں ہلاک کر کے اپنے چینی دوستوں کی حفاظت کو یقینی بنایا ۔تفصیلات کے مطابق اس آپریشن کی سربراہی اے ایس پی سہائے عزیز

نے کی اور بہادر کی اعلیٰ مثال قائم کی جبکہ پاک فوج کی جانب سے پولیس کے کردار کو سراہا گیا ۔اس حملے کے بعد شہید ہونے والے پولیس اہلکاروں کو چینی عوام نے خراج تحسین پیش کیا اور ان کے اہل خانہ کیلئے مالی امداد کا بھی اہتمام کیا جبکہ زخمی ہونے والے سیکیورٹی گارڈ جمن کو بھی نہیں بھولے اور اس کی بھی مالی امداد کی گئی ۔سوشل میڈیا پر یہ تصویر وائرل ہو رہی ہے جس میں چینی سفارتی اہلکار سیکیورٹی گارڈ جمن کو پانچ لاکھ روپے کا چیک پیش کر رہے ہیں ۔ یہ سیکیورٹی گارڈ جمن کو دوسری قسط دی جاری ہے اور اس طرح انہیں مجموعی طور پر دس لاکھ روپے امداد دی گئی ہے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں