کیا آپ نے کبھی فرائیڈ ایئر کھائی ہے؟جی ہاں اب ہوا نہ صرف تلی جاتی ہے بلکہ کھائی بھی جاتی ہے،دلچسپ خبر آگئی

اٹلی (ویب ڈیسک ) یوں تو عرف عام میں کھلی فضا میں چہل قدمی کو ہوا کھانا کہا جاتا ہے لیکن ہوا وہ بھی تلی ہوئی ہوا نہ کبھی کسی سنا اور کھائی ہوگی۔ لیکن اٹلی میں ہوا نہ صرف تلی جاتی ہے بلکہ کھائی بھی جاتی ہے۔اٹلی کے علاقے کاسل فرانکو وینیٹو کے ایک ریسٹورنٹ میں مہمانوں کو فرائیڈ ایئریعنی تلی ہوئی ہوا نامی منفرد ڈش پیش کی جاتی ہے۔

اوڈیٹی سینٹرل کی رپورٹ کے مطابق فیوا ریسٹورنٹ کے ہیڈ شیف نیکالو ڈیناٹو تازہ ہوا میں سانس لینے کے خوشگوار احساس کو کھانے کی لذت میں قید کرنا چاہتے تھے۔ اس لیے انہوں نے ایک منفرد ڈش بنائی۔ڈش کا یہ نام گمراہ کن ہے کیونکہ یہ منفرد ڈش دراصل تلی ہوئی ہوا نہیں بلکہ شکر قندی کے چھلکے سے بنائے گئے پھلکے ہیں جنہیں بیک کرنے کے بعد ڈیپ فرائی کیا جاتا ہے۔تاہم اسے پکانے کی دوران تھوڑی سے ہوا بھی شامل ہوتی ہے۔ شکرقندی کے چھلکوں کو بیک اور فرائی کرنے کے بعد اسے 10 منٹ تک اوزون کے ساتھ جوش دلایا جاتا ہے جس سے اس ڈش میں ایک خاصیت پیدا ہوجاتی ہے۔اوزون شامل کرنے کے بعد کرسپی فرائیڈ ایئر میں کاٹن کینڈی ملائی جاتی ہے جس سے اس کاذائقہ بڑھ جاتا ہے۔فرائیڈ ایئر نامی یہ ڈش گزشتہ ایک مہینے سے خبروں میں ہے جس کی اہم وجہ اس کا نام اور اس کی قیمت ہے، جو کہ 30 ڈالر ہے۔تاہم ریسٹورنٹ کے ملازم کے مطابق فرائیڈ ایئر تمام مہمانوں کو استقبالیے کے طور پر مفت پیش کی جاتی ہے۔شیف ڈیناٹو نے بتایا کہ میں اسے ریسٹورنٹ میں آنے والے لوگوں کو کھانے سے پہلے پیش کرتا ہوں تاکہ وہ ہمیشہ اپنی زندگیوں کو حقیقی

تجربات سے بھر سکیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں