اسلام آباد (ویب ڈیسک) ملک بھر میں موبائل فون کی سمگلنگ کی روک تھام کے لیے نئی پالیسی پر عمل درآمد شروع کر دیا گیا ہے۔بیرون ملک سےسے آنے والے مسافر سال میں 5 سے زیادہ موبائل فون نہیں لا سکتے۔میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ ائیرپورٹ پر موجود پی ٹی اے کے کاؤنٹر پر آئی ایم ای آئی نمبر کے اندراج کے لیے پی ٹی اے کا کلئیرنس سرٹیفیکٹ
لازمی قرار دیا ہے۔آئندہ صرف پی ٹی اے کی منظور کردہ اقسام کے موبائل فون سیٹ در آمد کیے جا سکیں گے۔ جس کے لیے وزارت تجارت کی جانب سے امپورٹ پالیسی آرڈر 2016ء میں ترمیم کر دی گئی تھی۔امپورٹ پالیسی کے مطابق کوئی بھی مسافر ایک سال میں 5موبائل فونز سے زیادہ نہیں لا سکتا۔اس سے زیادہ لانے والے موبائل فونز کو ضبط کر لیا جائے گا جب کہ آئی ایم ای آئی کی رجسٹریشن کے بغیر چلنے والا موبائل فون بلاک ہو جائے گا۔کسٹمز حکام کے مطابق کوئی بھی مسافر بیرون ملک سے آئے گا تو اسے ائیرپورٹ پر موجود کاؤنٹر پر آئی ایم ای آئی کا اندراج کرانا ضروری ہے جسے پی ٹی اے کے دوسافٹ وئیر کے ذریعے سے فوری رجسٹرڈ کر لیا جائے گا۔نئی امپورٹ پالیسی کے تحت مختلف برانڈز 186 اقسام کے موبائل فون پر 42 سے 430 ڈالر فی موبائل سیٹ تک کی در آمدی ویلیو کے مطابق کسٹمز ڈیوٹی و دیگر ٹیکس وصول کیے جائیں گے جب کہ در آمد کنند گان کو پی ٹی اے کی جانب سے ڈی آئی آر بی ایس سسٹم کے ذریعے سے وائٹ لسٹ سے میچ کرنےاور موبائل فونز کی درست جی ایس ایم آئی اے آئی ایم ای آئی نمبر یقینی بنانے کے بعد جاری کیا جانے
والا کلئیرنس سرٹیفیکٹ فراہم کرنا ہو گا۔اور اب ملک بھر میں موبائل فون کی سمگلنگ کی روک تھام کے لیے نئی پالیسی پر عمل درآمد شروع کر دیا گیا ہے۔