پٹرول ڈلوانے سے قبل شہری یہ خبر ضرور پڑھ لیں ، پھرنہ کہنا خبر نہ ہوئی

اسلام آباد(نیوز ڈیسک)کے نجی پیٹرول پمپ پر شہری تین ہزار روپے سے محروم ہو گیا ۔تفصیلات کے مطابق لاہور کے علاقے ٹاؤن شپ کے پیٹرول پمپ پر شہری نے تین ہزار روپے کا گاڑی میں پیٹرول ڈلوایا۔ جب شہری کی گاڑی میں پیٹرول پمپ کا ملازم پیٹرول ڈلوا رہاتھا ۔اسی دوران ڈرائیور سیٹ کے ساتھ والی کھڑی سے ایک نامعلوم شخص نے پیٹرول

کے روپے مانگے ۔شہری نے پیٹرول پمپ کا ملازم سمجھ اسے تین ہزار روپے ادا کر دیئے ۔تاہم جب گاڑی میں پیٹرول بھر گیا تو پیٹرول پمپ کے ملازم نے تین ہزار روپے مانگے جس پر شہری نے اعتراض کیا کہ ابھی تو ادا کیے تھے ۔ پیٹرول پمپ ملازم کے بحث کرنے اور مینجر کے سی سی ٹی وی کیمرے کی مدد سے رقم کی ادائیگی دیکھنے پر معلوم ہوا کہ شہری نے پیٹرول کی رقم ادا کی تھی ،مگر جس شخص نے پیٹرول کی رقم وصول کی تھی وہ پیٹرول پمپ کا ملازم نہیں تھا ۔مینجر کا کہناہے کہ اس طرح کی وارداتیں ہورہی ہیں ۔انہوں نے ہر مشین پر نوٹس چسپاں کر دیا ہے کہ کوئی بھی بغیر یونیفارم کے شخص کو رقم کی ادائیگی نہ کرے ۔ شہریوں کو بھی ایسے فراڈیوں سے ہوشیار رہنے کی تنبیع کی گئی ہے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں