نیا سال ، نئی قیمتیں ’ ’مہران‘ ‘ اور’ ’ویگن آر‘‘ آج کے بعد کتنے میں ملے گی؟ سوزوکی کمپنی نے بڑا سر پرائز دے ڈالا

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک ) دنیا بھر کی طرح پاکستان میں بھی سال نو کا آغاز ہوگیا ہے، پاکستان میں بھی عوام نے آج صبح کا سورج دیکھ کر اس امید سے نئے سال کا آغاز کیا کہ آنے والا سال انکی زندگی میں مثبت تبدیلیاں لائے گا لیکن سوزوکی کمپنی نے اپنے صارفین کو اس وقت جھٹکا دیا جب مڈل کلاس طبقے کی پہنچ میں آنے والی گاڑی مہران کی قیمتوں میں

حیران کُن اضافہ کر دیا ۔تفصیلات کے مطابق سوزوکی موٹرز نے اپنی پاکستان میں سب سے زیادہ فروخت ہونے والی کار مہراان کی قیمتوں میں اضافہ کر دیا ہے ۔ سووزوکی کمپنی کی جانب سے قیمتوں میں اضافے کے بعد مہران (VX)کی قیمت 7 لاکھ 89 ہزار روپے تک پہنچ گی ہے، مہران R(VXR)کی قیمت 7 لاکھ 60 ہزار روپے ہوگئی ہے ۔سوزکی کمپنی کی جانب سے صرف مہران کی قیمتوں میں ہی اضافہ نہیں کیا گیا بلکہ کچھ عرصہ قبل متعارف کروائی جانے والی ویگن آر اور نئے ماڈل کلٹس کی قیمتوں میں بھی اضافہ کر دیا گیا ہے۔ئی قیمتوں کے مطابق ویگن آر (VXR)کی قیمت 11 لاکھ 84 ہزار سے بڑھا کر 12 لاکھ 24 ہزار کر دی گئی ہے جبکہ ویگن آر ( R VXL) کی قیمت 12 لاکھ 74ہزار سے بڑھا کر 13 لاکھ 14 ہزار کر دی گئی ہے ۔کلٹس گاڑی کا جب نیا ماڈل پیش کروایا گیا تب اسکی قیمت 13لاکھ 80 ہزار روپے تھی تاہم اب اس کی نئی قیمت 14 لاکھ 10 ہزار روپےکر دی گئی ہے ۔کلٹس VXLR)) کی قیمت 15 لاکھ سے بڑھا کر 15لاکھ 31 ہزار روپے مقرر کر دی گئی ہے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں