پنجاب اسمبلی کے قائدحزب اختلاف کابچنامشکل کس بڑے کیس میں نام سامنے آگیا ؟ ن لیگ کو زبردست جھٹکا لگ گیا

اسلام آباد(ویب ڈیسک) اسلام آباد میں باخبر حلقوں کا دعوی ہے کہ مسلم لیگ نون کی مشکلات میں اضافہ ہونے والا ہے کیونکہ نیب نے رمضان شوگرمل کیس کے حوالے سے تمام شواہد حاصل کر لئے ہیں‘چنیوٹ میں رمضان شوگر مل کا پل تعمیر کرنے پر 20 کروڑ روپے خرچ کیے گئے جبکہ حمزہ شہباز اور سلمان شہباز رمضان شوگر مل کے ڈائریکٹر ہیں اورممکنہ

طور پر حمزہ شہباز کو پوچھ گچھ کے لیے نیب طلب کر سکتی ہے.دوسری جانب پاکستان اور قطر کے درمیان ایل این جی کی درآمد کا معاہدہ حکومت قطر اور حکومت پاکستان کے درمیان نہیں تھادونوں حکومتوں میں اس کی صرف یاداشت پر دستخط ہوئے. یہ معاہدہ ایک پرائیویٹ قطری کمپنی اور پی ایس او کے درمیان ہے‘ یعنی یہ کمپنی سے کمپنی کا معاہدہ ہے جسے کسی وقت بھی حکومت منسوخ کر سکتی ہے معاہدے میں قطری کمپنی کی طرف سے دستخط بھی سیف الرحمن نے کئے.یہ معاملہ بھی نون لیگ کی مشکلات میں اضافے کا باعث بنے گا. نیب کی حراست میں نون لیگی راہنماءخواجہ سعد رفیق ریلوے کے کیسز میں سودں میں کمیشن نہ لینے پر قرآن اٹھانے کو تیار ہیں مگر آشیانہ ہاؤسنگ کیس میں قرآن اٹھانے سے انکار ی ہیں . ذرائع کے مطابق نیب نے پیراگون میں سعد رفیق کے حصہ دار ہونے کے تمام شواہد حاصل کر لئے ہیں. سعد رفیق کے اقرار کے بعد شہباز شریف کو اس کیس میں سزا سے بچنے کے امکانات معدوم ہو گئے ہیں.نواز شریف نے اقتدار میں آتے ہی بجلی بنانے والی کمپنیوں کو جو پانچ سو ارب دئیے تھے۔اس میں ہونے والی بے قاعدگیوں کے متعلق بھی کچھ

شواہد تحقیقات کرنے والوں نے حاصل کرلئے ہیں. ہائی کورٹ نے ان پانچ سو ارب روپے کی ادائیگیوں کے معاملہ میں ایک فیصلہ دے رکھا ہے جس کے تحت اس کے ریکارڈ تک رسائی ممکن نہیں ،امید کی جارہی ہے کہ سپریم کورٹ بہت جلد اس سلسلے میں کوئی فیصلہ دے گی.پھر یہ کیس مکمل طور پر کھل جائے گا کہ پانچ سو ارب روپے کیسے کس کو دئیے گئے. بجلی بنانے والے اداروں کے حوالے سے تفتیش جاری ہے اور کہا جا رہا ہے کہ یہ پاکستان کی تاریخ کا سب سے بڑا کیس ہے. فواد حسن فواد کے بارے میں کہا جارہا ہے کہ اگرچہ انہیں وعدہ معاف گواہ نہیں بنایا گیا مگر انہوں نے تمام تفصیلات بیان کی ہیں اور شریف فیملی کے متعلق وہ باتیں بھی بتائی ہیں جو اس سے پوچھی بھی نہیں گئی تھی بلکہ ان کے ثبوت بھی فراہم کر دئیے ہیں.احد چیمہ نے بھی شریف فیملی کے حوالے سے کئی ایسے رازوں سے پردہ اٹھایا جن کا اس سے پوچھا بھی نہیں گیا تھا. احدچیمہ سے تفتیش کرنے والے ایک آفیسر نے بتایا کہ کچھ عرصہ قبل ہم اسے عدالت میں لے کر جارہے تھے تو ایک آدمی اس کے ساتھ ساتھ چلنے لگا اور کہنے لگا ” حوصلہ رکھ ہمت پکڑ تجھے چیف سیکرٹری بنائیں گے“مگر

ان دونوں آ فیسرز نے ان کا کہا نہیں مانا اور سب کچھ سچ سچ بتا دیا ہے. صورتحال کے پیش نظرکہا جا سکتا ہے کہ سال 2019 میں مسلم لیگ نون اور اس کی قیادت کی مشکلات کم ہونے کے بجائے اور زیادہ بڑھ سکتی ہیں.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں