قومی ٹیم کی ناقص کارکردگی ،اہم ترین عہدیدارنے استعفیٰ دیدیا

اسلام آباد (ویب ڈیسک) پاکستان ہاکی فیڈریشن (پی ایچ ایف) کے سیکرٹری شہباز سینئر نے اپنے عہدے سے استعفیٰ دیدیا ہے، ان کا کہنا ہے کہ حکومت کے پاس قومی کھیل کیلئے وقت نہیں تو میرے پاس بھی وقت نہیں ہے۔تفصیلات کے مطابق سیکرٹری پی ایچ ایف شہباز سینئر نے عہدے سے استعفیٰ دیدیا ہے اور ان کا کہنا ہے کہ فنڈز نہ ہونے کے باعث غیر یقینی کی

صورتحال رہتی ہے۔ جس دن سے فیڈریشن میں آیا بارہا کہا ہے کہ اس سسٹم سے ہاکی نہیں چل سکتی کیونکہ ہاکی کا بنیادی ڈھانچہ ہی موجود نہیں ہے۔انہوں نے کہا کہ ہاکی کیلئے ہمارے پاس کوئی اثاثہ یا فنڈز کا سسٹم موجود نہیں اور اس حوالے سے بار بار حکومت اور متعلقہ وزارت کو آگاہ کرتے رہے مگر پھر بھی سہولیات نہیں دی گئیں لیکن نتائج کا پوچھ لیا جاتا ہے۔ وزارت بین الاصوبائی رابطہ نے ایک فیصد بھی تعاون نہیں کیا۔شہباز سینئر نے کہا کہ نامساعد حالات کے باوجود پوری کوشش کرتا رہا لیکن ہاکی کی موجودہ صورتحال برداشت سے باہر ہو چکی ہے اور اب انقلابی اقدامات اور حکومتی مدد کے بغیر ہاکی ٹھیک نہیں ہو سکتی

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں