اسلام آباد(نیو زڈیسک) وفاقی وزیر برائے توانائی فیصل واوڈا کا کہنا ہے کہ سابق وزیراعظم کے بیٹوں نے اپنے والد کو تنہا چھوڑ دیا ہے، کوئی بھی شخص اس بات کی باآسانی تصدیق کروا سکتا ہے۔تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر فیصل واوڈا کی جانب سے تہلکہ خیز دعویٰ کیا گیا ہے۔ نجی ٹی وی چینل کے پروگرام سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر فیصل واوڈا
نے انکشاف کیا کہ حسن اور حسین نواز اپنے والد سے قطع تعلق ہوگئے ہیں۔وفاقی وزیر فیصل واوڈا کا کہنا ہے کہ سابق وزیراعظم کے بیٹوں نے اپنے والد کو تنہا چھوڑ دیا ہے، کوئی بھی شخص اس بات کی باآسانی تصدیق کروا سکتا ہے۔ فیصل واوڈا کا مزید کہنا ہے کہ سابق وزیراعظم نواز شریف نے پلی بارگین کیلئے 2 ارب ڈالرز کی پیش کشکی ہے۔فیصل واوڈا کا دعویٰ ہے کہ سابق وزیراعظم نواز شریف نے 2 ارب ڈالرز دینے کی پیش کش حکومت کو کی ہے۔فیصل واوڈا کا کہنا ہے کہ نواز شریف نے پیغام بھیجا ہے کہ وہ 2 ارب ڈالرز دینے کیلئے تیار ہیں، بدلے میں انہیں رہا کر دیا جائے۔فیصل واوڈا کا کہنا ہے کہ تحریک انصاف کی حکومت نواز شریف کی پیش کش کو قبول نہیں کرے گی اور ان کے ساتھ کسی قسم کی ڈیل نہیں کرے گی۔واضح رہے کہ 2 روز قبل احتساب عدالت نے سابق وزیر اعظم محمد نواز شریف کے خلاف فلیگ شپ انوسٹمنٹ اور العزیزیہ ریفرنسز کا محفوظ کردہ فیصلہ سناتے ہوئے انہیں العزیزیہ ریفرنس میں 7 سال قید بامشقت، 5 ارب روپے جرمانہ اور دس سال کیلئے نااہلی کی سزا سنائی، جبکہ فلیگ شپ انویسٹمنٹ ریفرنس میں سابق وزیر
اعظم محمد نواز شریف کو بری کر دیا۔ جس کے بعد کمرہ عدالت میں موجود نیب حکام نے انہیں تحویل میں لے لیا گیا تھا۔سابق وزیراعظم نواز کو جیل کی قید، جرمانے، نااہلی اور جائیداد ضبطگی کے علاوہ بھی ایک اور سزا دے دی گئی ہے۔ احتساب عدالت کے تفصیلی فیصلے کے مطابق سابق وزیراعظم نواز اب 10 سال تک کسی بھی بینک سے کسی بھی قسم کا قرضہ بھی حاصل نہیں کرسکیں گے۔ احتساب عدالت کے جج محمد ارشد ملک نے نیب کے دائر کردہ ریفرنسز پر فیصلہ بدھ 19 دسمبر کو محفوظ کیا تھا جو انہوں نے پیر کو سنایا۔جبکہ عدالت نے نواز شریف کے صاحبزادوں حسن اور حسین نواز کو مفرور قرار دیتے ہوئے ان کی گرفتاری کا حکم بھی دیا۔