اسلام آباد (نیوزڈیسک) :وزیراعظم عمران خان کا ترکی کا دورہ متوقع ہے۔میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ وزیراعظم عمران خان جنوری کے مہینے میں ترکی کا دورہ کریں گے۔عمران خان ترک صدر طیب اردگان،وزیراعظم اور دیگر اعلیٰ حکام سے بات کریں گے۔عمران خان کے ترکی کے دورے میں پاک ترک دو طرفہ مذاکرات بھی ہوں گے۔وزیراعظم عمران خان
مخلتف کمپنیوں کے وفود سے بھی ملاقات کریں گے۔ جب کہ وزیراعظم عمران خان ترکی کے نجی و سرکاری اداروں کو پاکستان میں سرمایہ کاری کی دعوت دیں گے۔جب کہ تجارتی حوالے سے بھی امور پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔کچھ روز قبل وزیر اعظم عمران خان کی ترکی کے وزیر داخلہ سلیمان سوئلو سے ملاقات ہوئی تھی۔۔ملاقات کے دوران وزیر داخلہ برائے مملکت شہریار آفریدی بھی موجود تھے۔ عمران خان نے ترک وزیر داخلہ کا وزیراعظم آفس میں استقبال کیا۔ ترک وزیر داخلہ نے ویزاعظم پاکستان کو عہدہ سنبھالنے پر مبارکباد بھی دی۔ملاقات میں دو طرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ترکی نے پاکستان کو ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کروائی۔ وزیراعظم عمران خان نے ترک صدر کو دورہ پاکستان کی دعوت دی تھی۔ ترک وزیر داخلہ نے وزیراعظم عمران خان کو دورہ ترکی کی دعوت دی تھی۔اس موقع پر وزیراعظم عمران خان نے ترک صدر کو دورہ پاکستان کی دعوت بھیجی تھی۔ واضح رہے عمران خان کے وزیراعظم منتخب ہونے پر ترکی کے صدر طیب اردگان نے وزیراعظم عمران خان کو ٹیلی فون کیا اورانہیں وزیراعظم منتخب ہونے پر مبارکباد دی
تھی۔ ترک صدر نے عمران خان کے لئے نیک خواہشات کا بھی اظہار کیا تھا۔ طیب اردگان نے کہا کہ عمران خان کی قیادت میں پاکستان اور ترکی کے درمیان تعلقات مزید مستحکم ہوں گے۔ ترک صدر نے وزیراعظم عمران خان کے لئے نیک خواہشات کا بھی اظہار کیا تھا۔ جب کہ عمران خان نے بھی جون میں ہونے والے انتخابات میں طیب اردگان کو صدارتی انتخاب میں کامیابی پر مبارکباد پیش کی تھی۔عمران خان نے اپنے تہنیتی پیغام میں کہا تھا کہ دعا ہے کہ اردگان کا نیا دورِصدارت ترک عوام کیلئے مزید استحکام اور خوشحالی کا موجب بنے۔