آصف زرداری کی نا اہلی کی درخواست ابتدائی سماعت کے لیے منظور

کراچی(نیوزڈیسک) آصف علی زرداری کی نا اہلی کی درخواست ابتدائی سماعت کے لیے منظور کر لی گئی ہے۔الیکشن کمیشن کے مطابق درخواست جلد ہی سماعت کے لیے مقرر کر دی جائے گی۔میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے پاکستان تحریک انصاف کے رہنما خرم شیر زمان نے آصف زرداری کی نا اہلی کے لیے الیکشن کمیشن آف پاکستان سے رجوع کیا تھا۔ الیکشن

کمیشن نے آصف علی زرداری کی نا اہلی کی درخواست ابتدائی سماعت کے لیے منظور کر لی ہے۔واضح رہے سابق صدر اور پیپلزپارٹی کے شریک چیئرمین آصف زرداری کیخلاف جعلی اکاؤنٹس کیس میں جے آئی ٹی بننے کے فیصلے کے بعد پی ٹی آئی ارکان متحرک ہوگئے تھے۔پاکستان تحریک انصاف کے رہنماء خرم شیر زمان جے آئی ٹی بننے کے فیصلے کے بعد الیکشن کمیشن سندھ کے دفتر پہنچ گئے۔ جہاں نے پر انہوں نے آصف زرداری کی ناہلی کیلئے درخواست جمع کروانے کی کوشش کی ۔ تاہم صوبائی الیکشن کمیشن نے خرم شیر زمان سے درخواست موصول کرنے سے انکار کردیا۔ الیکشن کمیشن سندھ کے حکام نے کہا کہ آصف زرداری رکن قومی اسمبلی ہیں لہذا آصف زرداری کیخلاف درخواست ہمارے دائرہ اختیار میں نہیں آتی۔ پاکستان تحریک انصاف کے رہنما خرم شیر زمان کا کہنا تھا کہ ہم نے سابق صدر آصف علی زرداری کے خلاف الیکشن کمیشنمیں ریفرنس دائر کر دیا ہے، جس کے بعد زرداری جلد قومی اسمبلی کی سیٹ سے ڈی سیٹ ہو جائیں گے۔ خصوصی گفتگو کرتے ہوئے خرم شیرزمان نے کہا کہ الیکشن کمیشن اور ادارے آزاد ہیں،حکومت خود

کارروائی کر کے یہ الزام نہیں لینا چاہتی کہ کسی کو ٹارگٹ کرنا چاہتی ہے اس لیے آصف علی زرداری کے خلاف ریفرنس الیکشن کمیشن کو بھیجا ہے تاکہ وہ خود کارروائی کرے۔ خرم شیر زمان نے کہا کہ نیویارک اسٹیٹ ڈپارٹمنٹ کی دستاویزات سے واضح ہو چکا ہے کہ وہآصف علی زرداری ہی ہیں، ہم نے ثبوت فراہم کر دیئے ہیں اب الیکشن کمیشن تحقیقات کرے، یو ایس کی ویب سائٹ پر ساری تفصیلات موجود ہیں اور دستاویزات سے ثابت ہے یہ پراپرٹی آصف علی زرداری کی ہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ آڑٹیکل60کے تحت کاغذات نامزدگی میں ارکان اسمبلی نے اپنی جائیداد لازمی طور پر ظاہر کرنی ہوتی ہے اور آرٹیل 62 ایف ون کے تحت جائیداد چھپانے والا نا اہل ہوتاہے۔انہوں نے کہاکہ آصف علی زرداری نے جائیداد چھپائی اس لیے وہ جلد قومی اسمبلی کی سیٹ سے ڈی سیٹ ہو جائیں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں