موت سے چند گھنٹے قبل علی رضا عابدی کی آخری بار کی جانے والی بات چیت منظر عام پر آ گئی

کراچی (ویب ڈیسک) شہادت سے کچھ دیر قبل علی رضا عابدی نے شہزاد اقبال کو بتایا کہ وہ جلد ہی نجی ٹی وی پر ٹاک شو کی میزبانی کرنے جارہے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے ڈیفنس میں متحدہ قومی موومنٹ کے سابق رکن قومی اسمبلی علی رضا عابدی پر حملہ کیا گیا ہے۔علی رضا عابدی پر خیابان اتحاد کے علاقے میں ان کی رہائش گاہ کے باہر

حملہ کیا۔ نامعلوم افراد کی جانب سے علی رضا عابدی پر ان کی رہائش گاہ کے باہر فائرنگ کی گئی جس کے نتیجے میں وہ شدید زخمی ہوگئے۔ حملے کے وقت علی رضا عابدی اپنی گاڑی میں موجود تھے جب ان پر فائرنگ کی گئی۔ حملہ آور فائرنگ کرنے کے بعد فوری فرار ہوگئے۔ علی رضا عابدی کو زخمی حالت میں فوری جناحہسپتال منتقل کیا۔ تاہم علی رضا عابدی کے سر اور گردن میں 4 گولیاں لگیں جس کے باعث وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جان کی بازی ہار گئے۔ انکی موت کی خبر سن کر پاکستان کے سیاسی حلقوں میں سوگ کی سی کیفیت بن چکی ہے۔پاکستان کی تمام نمایاں شخصیات کی جانب سے ان کی شہادت پر گہرے دکھ و رنج کا اظہار کررہی ہیں جبکہ اس موقع کچھ قریبی دوستوں کی جانب سے انکی آخری باتیں بھی شئیر کی جارہی ہیں۔معروف صحافی شہزاد اقبال نے انکشاف کیا ہے کہ علی رضا عابدی کی شہادت سے کچھ دیر پہلے انکی علی رضا عابدی سے بات چیت ہوئی۔ انہوں نے اس بات چیت کا سکرین شاٹ بھی سوشل میڈیا پر پوسٹ کیا۔ علی رضا عابدی نے شہزاد اقبال کو جنگ اور جیو جوائن کرنے پر مبارکباد دی اور انکے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا

جس پر شہزاد اقبال نے انکا شکریہ ادا کیا۔اس پر علی رضا عابدی نے بتایا کہ وہ بھی جلد ہی جی ٹی وی نامی چینل پر شو کیا کریں گے۔ یہ بات چیت ساڑھے چار سے ساڑھے چھ بجے درمیان ہوئی جبکہ ان کی شہادت ساڑھے 9 بجے ہوئی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں