حسن اورحسین نے اگریہ کام کیاتوان سے بڑاکوئی احمق نہیں ۔۔راناثناء اللہ کاایسابیان جس سے سب حیران ہوگئے

اسلام آباد (ویب ڈیسک) مسلم لیگ ن کے رہنما رانا ثنا ءاللہ نے کہاہے کہ اگرحسن اور حسین نواز ان حالات میں اپنے والد کوبچانے آتے ہیں تو پھر ان سے بڑا احمق کوئی نہیں ہوگا ۔جیونیوز کے پروگرام ”آپس کی بات “ میں گفتگو کرتے ہوئے رانا ثناءاللہ نے کہا کہ بتایاجائے کہ عدالت کے فیصلے کے کس صفحے پر یہ بات درج ہے کہ نواز شریف نے کرپشن کی ہے

، کیس تو یہ ہے کہ میاں نوازشریف نے اپنے بیٹے سے تنخوا نہیں لی تھی ۔ انہوں نے کہا کہ کاروبار میں سرمایہ کاری حسن اورحسین نواز کے دادا میاں شریف نے کی تھی ۔ان کاکہناتھا کہ حسن نواز اورحسین نواز کے پاس تو تمام کاغذات موجودتھے لیکن جے آئی ٹی نے وہ کاغذات پیش ہی نہیں کئے ۔ ان کا کہنا تھا کہ اگر حسن اور حسین نواز ان حالات میں اپنے والد کوبچانے آتے ہیں تو پھر ان سے بڑا احمق کوئی نہیں ہوگا ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں