اسلام آباد (ویب ڈیسک) وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے کہا ہے کہ نواز شریف کے پاس فیصلے کے خلاف اپیل کا حق موجود ہے پی پی اور مسلم لیگ ن کی مرکزی قیادت ختم ہو گئی، آصف زرداری گرفتار ہوئے سندھ میں ایک پتہ بھی نہیں ہلے گا ،لوگ چھٹکارا ملنے پر شکرا ادا کریں گے، سندھ کے عوام کے ساتھ بہت ظلم ہوا ہے، بلاول بھٹو کے خلاف نا اہلی
کا ریفرنس آیا تو وہ بچ نہیں سکیںگے جبکہ پروڈکشن آرڈر کی موجودہ صورتحال پر شدید تحفظات ہیں شہباز شریف اور خواجہ سعد رفیق سے تفتیش نہیں ہو سکی پیر کے روز نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے فواد چوہدری نے کہا ہے کہ سابق وزیراعظم نواز شریف کے پاس احتساب عدالت کے فیصلے کے خلاف اپیل کا حق موجود ہے ۔پیپلزپارٹی اور مسلم لیگ ن کی مرکزی قیادت ختم ہو چکی ہے جبکہ آصف زرداری اور نواز شریف اپنا آخری الیکشن لڑ چکے ہیں آصف زرداری کے خلاف ٹھوس شواہد موجود ہیں وہ گرفتار ہوئے تو سندھ میں ایک پتہ بھی نہیںہلے گا سندھ کے عوام کے ساتھ سب سے زیادہ ظلم ہوا جو پیسہ عوام پر خرچ ہونا چاہئے تھا وہ زرداری کے اکاؤنٹ میں چلا گیا۔لوگ اس عذاب سے بجات ملنے پر شکر ادا کریں گے۔انہوں نے کہا کہ اومنی گروپ پورے صوبے کو چلا رہا تھا جے آئی ٹی نے 9 ریفرنسز دائر کرنے کی سفارش کی ہے فواد چوہدری نے کہا کہ آصف زرداری کے خلاف تو نااہلی کا ریفرنس پہلے ہی دائر ہو چکا ہے اگر بلاول بھٹو زرداری کے خلا ف بھی نا اہلی ریفرنس دائر ہوا تو ان کا بچنا بہت مشکل ہو گا۔ انہوں نے کہا کہ قومی اسمبلی میں پروڈکشن
آرڈر جاری کرنے کے موجودہ قانون پر شدید تحفظات ہیں پر وڈیکشن آرڈر کے نام پر ریمانڈ پر ہونے کے باوجود آئے روز شہباز شریف اور خواجہ سعد رفیق کو بلا لیا جاتا ہے جس کے باعث ان سے ابھی تک تفتیش تو ہو ہی نہیں سکی کم از کم ریمانڈ پر ہونے والے ملزم سے تفتیش کا اداروں کو پورا موقع ملنا چاہئے تا کہ مقدمات اپنے منطقی انجام تک پہنچ سکیں۔