لاہور (ویب ڈیسک )احتساب عدالت آج کچھ ہی دیر میں نوازشریف کیخلاف العزیزیہ اور فلیگ شپ ریفرنسز کا فیصلہ سنانے جارہی ہے اور اس حوالے سے ن لیگ کی مرکزی قیادت جوڈیشل کمپلیکس کے باہر پہنچ چکی ہے جبکہ کارکنان بھی بڑی تعداد میں باہر موجود ہیں ۔تفصیلات کے مطابق نوازشریف کی پارٹی ن لیگ کے حوالے سے سینئر صحافی مبشر لقمان
نے بڑی پیش گوئی کرتے ہوئے کہاہے کہ جلد ہی ان کی جماعت چوہدری نثار ٹیک اوور کر لیں گے ۔نجی ٹی وی سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے مبشر لقمان کا کہناتھا کہ اگلے ایک سے ڈیڑھ مہینے کے بعد چوہدری نثار سین میں دوبارہ اینٹری ماریں گے ، نثار بھی ن سے ہی ہے ۔ مبشر لقمان نے خاتون اینکر کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ جب آپ ن لیگ کہیں گی تو وہ نثار لیگ بھی ہو گی ۔ ان کا کہناتھا کہ نواز لیگ بڑے آرام کے ساتھ نثار میں منتقل ہو جائے گی ۔ انہوں نے کہا کہ میں آپ سے شرط لگا رہا ہوں اور انتہائی سنجیدہ پیش گوئی کر رہا ہوں کہ چوہدری نثار آنے والے دنوں میں ن لیگ کو ٹیک اوور کر لیں گے ۔