یااللہ خیر ملک میں زلزلے کے شدیدجھٹکے ،عوام میں خوف وہراس

کوئٹہ (ویب ڈیسک) خضدار میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں۔میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ خضدار اور گرونواح میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں۔زلزلہ پیما مرکز کے مطابق خضدار میں زلزلے کی شدت 4 ریکارڈ کی گئی جب کہ زلزلے کا مقصد خضدار سے 90 کلومیٹر جنوب مغرب میں تھا۔۔ زلزلے کے جھٹکوں

کے بعد لوگوں میں کافی خوف و ہراس پایا جا رہا ہے۔زلزلے کے نتیجے میں تاحال کسی جانی یا مالینقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔زلزلے کے جھٹکوں کے باعث شہری کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں سے باہر نکل آئے ۔اس سے قبل 17دسمبر کو بھی : بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ اور گردو نواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے تھے۔ق زلزلے کے جھٹکےکوئٹہ اور آس پاس کے علاقوں میں محسوس کیے گئے۔زلزلے کے جھٹکے محسوس ہوتے ہی لوگ کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں اور دفاتر سے باہر نکل آئے۔ریکٹر اسکیل پر زلزلے کی شدت 4.2 ریکارڈ کی گئی ۔ زلزلے کا مرکز 49 کلو میٹر دور مشرق کا علاقہ تھا جبکہ زلزلے کی گہرائی 50 فٹ تھی۔جب کہ گذشتہ روز میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا تھا کہ پاکستان کا سب سے بڑا صوبہ شدید زلزلے سے لرز اٹھا ہے۔ رقبے کے لحاظ سے پاکستان کا سب سے بڑا صوبہ بلوچستان جمعرات کی شب کو شدید زلزلے سے لرز اٹھا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابقبلوچستان کے متعدد علاقوں میں رات گئے زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے۔ زلزلے اس قدر شدید تھا کہ لوگ نیند سے بیدار ہو کر خوفزدہ

حالت میں گھروں اور عمارتوں سے باہر نکل آئے۔ اس دوران لوگ مسلسل باآواز بلند کلمہ طیبہ کا ورد کرتے رہے۔ تاہم تاحال کسی قسم کے جانی و مالی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں