پٹرول سستا۔۔۔ فی لیٹر پر کتنے روپے کم ہوں گے؟ عوام کونئے سا ل کاتحفہ دیتے ہوئے زبردست خوشخبری سنادی گئی

اسلام آباد (ویب ڈیسک) امریکی خام تیل کی قیمت میں کمی ہوئی جس کی وجہ سے پاکستان میں بھی پٹرول کی قیمت میں کمی کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے ۔ تفصیلات کے مطابق امریکی خام تیل 11 فیصد جبکہ برطانوی خام تیل 11.6 فیصد سستا ہو گیا جس کے بعد اب پاکستان میں پٹرول کی قیمت میں 2 سے تین روپے فی لیٹر کمی کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔پٹرول

کی قیمت میں کمی کے امکان کی خبر سے عوام کو بھی پُر اُمید کر دیا ہے۔ واضح رہے کہ اس سے قبل گذشتہ ماہ کے آخر میں حکومت نے پٹرول اور ڈیزل کی قیمت میں دو ، دو روپے فی لٹر کمی کا اعلان کیا تھا۔ وفاقی وزیر خزانہ اسد عمر نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا تھا کہ میں پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں پر بات کرنا چاہتا ہوں۔ا اکتوبر میں عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں اضافہ ہوا تھا۔اکتوبر میں ہی عالمی سطح پر پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں مزید بڑھیں،اکتوبرمیں ہی پیٹرولیم مصنوعات میں قیمتوں میں عالمی سطح پر اضافہ ہوا لیکن ہم نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں نہیں بڑھائیں۔ اکتوبر میں جتنی پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں بڑھیں حکومت نے آدھی قیمت بڑھائی۔ڈیزل پر لیویز ڈیوٹی 8 سے کم کرکے 6.51 روپے کی۔ ن لیگ کے دور میں پٹرول پر 15 فیصد ٹیکس تھا۔نئی حکومت آئی تو اگست کے آخر میں پٹرول کی قیمتیں کم ہوئیں۔ اس سے قبل مئی میں پٹرول پر جی ایس ٹی 15 فیصد سے کم کرکے ساڑھے 4 فیصد کیا گیا تھا۔ اسد عمر نے مزید کہا تھا کہ ہم پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں دو، دو روپے فی لٹر جبکہ مٹی کے تیل میں تین روپےاور لائٹ ڈیزل

کی قیمت میں 5 روپے فی لٹر کمی کر رہے ہیں، ہماری کوشش ہوتی ہے کہ عوام پر کم سے کم بوجھ ڈالا جائے۔تاہم اب ایک مرتبہ پھر پٹرول کی قیمت میں دو سے تین روپے فی لٹر کمی کا امکان پیدا ہو گیا جس سے عوام کو ریلیف ملنے کا امکان ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں