”فیصلہ 24 دسمبر کے بجائے 26 دسمبر کو سنایا جائے کیونکہ۔۔۔“ سابق وزیراعظم نے استدعا کر دی

اسلام آباد (ویب ڈیسک) سابق وزیراعظم نوازشریف نے احتساب عدالت سے استدعا کی ہے کہ نیب کی جانب سے دائر ریفرنسز کا فیصلہ 24 کے بجائے 26 دسمبر کو سنایا جائے۔نجی خبر رساں ادارے ہم نیوز کے مطابق پاکستان مسلم لیگ (ن) کے تاحیات قائد میاں محمد نوازشریف 25 دسمبر کو اپنی سالگرہ مناتے ہیں تاہم عدالت کے جج نے ریمارکس دئیے ہیں کہ فیصلہ

24 دسمبر کو ہی سنانے کی پوری کوشش کی جائے گی۔واضح رہے کہ سپریم کورٹ آف پاکستان نے حکم دیا تھا کہ سابق وزیراعظم کے خلاف نیب ریفرنسز کی کارروائی مکمل کرکے 24 دسمبر تک فیصلہ سنایا جائے۔احتساب عدالت نے بدھ کو نیب ریفرنسز کا فیصلہ محفوظ کیا تھا جو 24 دسمبر کو سنایا جائے گا۔العزیزیہ اور فلیگ شپ ریفرنس میں نوازشریف پر آمد سے زائد اثاثے بنانے کا الزام ہے اور انہوں نے کسی بھی ریفرنس میں اپنا دفاع پیش نہیں کیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں