کپتان کا وزیراعظم ہاؤس میں یونیورسٹی بنانے کا اعلان لیکن یہاں پر بیرون ملک سے کن لوگوں کو بلایا جائے گا ؟ سب سے بڑی خبر آ گئی

اسلام آباد (ویب ڈیسک) وزیراعظم ہاوس کو یونیورسٹی میں تبدیل کرنے سے متعلق تقریب آج ہو گی، بیرون ملک مقیم پاکستانی ریسرچرز کو یونیورسٹی میں فرائض سرانجام دینے کیلئے دعوت دی جائیگی۔وزیراعظم ہاو¿س کو یونیورسٹی میں تبدیل کرنے سے متعلق ابتدائی ہوم ورک مکمل کر لیا گیا، وزیراعظم عمران خان آج یونیورسٹی کے خدوخال اور مقاصد سے آگاہ

کریں گے، وزیراعظم ہاو¿س یونیورسٹی میں بیرون ملک محققین کی خدمات بھی حاصل کی جائیں گی۔یاد رہے کہ عمران خان نے وزیراعظم بنتے ہی سادگی اختیار کرنے اور وزیراعظم ہاؤس کو یونیورسٹی میں تبدیل کرنے کا اعلان کیا تھا اور ساتھ ہی انہوں نے گورنر ہاؤسز کو عوام کیلئے کھولنے کا بھی اعلان کیا تھا جس میں کافی حدتک وہ کامیاب ہوگئے تاہم جب حکومت کی جانب سے لاہور کے گورنر ہاؤس کی دیوار گرانے کا عمل شروع کیا گیا تو عدالت کی جانب سے انہیں روک دیا گیا ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں