لیجئے ایک اور فتوٰی آ گیا! متنازع فتووں کی فہرست میں یہ تازہ ترین اضافہ یمن کے ایک ’مفتی صاحب‘ نے کیا ہے، جان کا فرمان ہے کہ انٹرنیٹ حرام ہے کیونکہ یہ معاشرے میں کرپشن کو فروغ دیتا ہے، اس کے استعمال کرنے والے گناہ گار ہیں، لہٰذا فوری طور پر اس کار گناہ کو بند کردیا جائے۔
ویب سائٹ العربیہ کے مطابق یہ فتویٰ جاری کرنے والے ’مفتی صاحب‘ حوثی ملیشیا کے مفتی شمس الدین ہیں۔ مفتی صاحب کے اس فتوے کے بعد حوثی ملیشیا کے مسلح باغیوں نے شہروںمیں زبردستی انٹرنیٹ بند کروانا شروع کردیا ہے اور انٹرنیٹ چلانے والی کمپنیوں کو بھی اپنا بوریا بستر لپیٹ کر نکل جانے کا حکم جاری کردیا گیا ہے۔
ملیشیا کے مسلح اہلکار انٹرنیٹ کے خلاف جاری آپریشن میں انٹرنیٹ راﺅٹرز کر گولیوں سے اُڑارہے ہیں جبکہ گھروں میں گھس کر وائی فائی ڈیوائسز کو بھی تباہ کررہے ہیں۔ حمدان ڈسٹرکٹ سے تعلق رکھنے والے ایک شخص نے بتایا کہ جب اس نے اپنے گھر میں لگے وائی فائی ڈیوائس کو ہٹانے سے انکار کیا تو باغیوں نے اس کے گھر پر گولیاں برسانا شروع کردیں۔ اس کا کہناتھا کہ جب اس نے اہلکاروں سے فریاد کی کہ گولیاں نہ چلائیں کیونکہ اس کے گھر میں خواتین اور بچے موجود ہیں تو انہوں نے اسے بھی سخت تشدد کا نشانہ بنایا اور لہولہان کر کے چھوڑا۔ مذکورہ فتوے کے بعد انٹرنیٹ کے خلاف بڑے پیمانے پر آپریشن زو ر و شور سے جاری ہے اور بیچارے عوام پریشان ہیں کہ اس طرح کے ایک، دو اور فتوے آ گئے تو ان کا کیابنے گا۔
مناہل ملک کے بعد ’ ثناء شیخ ‘
وزیر اعظم نے اپنے دورہ سعودی عرب میں پروفیشنل ورک ویزہ ہولڈرز کے مسائل پر گفتگو کی تھی، ذرائع
چئیرمین نیب کے بعد اب کس شخصیت کی ویڈیو سامنے آنے والی ہے ؟
آئندہ 24 گھنٹوں میں بارشیں ، محکمہ موسمیات نے ٹھنڈی ٹھنڈی پیش گوئی کر دی
عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتیں کم ہو گئیں
عمران خان کو وزرات عظمیٰ سے ہٹانے کی تیاریاں ۔۔۔جون اور جولائی کے مہینے میں کیا ہونے والا ہے؟
شمالی امریکہ کی فقہ کونسل نے 4 جون کو عید الفطر منانے کا اعلان کر دیا
عمران خان نے چار ایم این ایز کو کال کر کے خاموش رہنے کا کہا
ڈالر 50پیسے سستا ہونے کے بعد دوبارہ 58پیسے مہنگا ہو گیا
کترینہ کیف نے بالی وڈ کے دبنگ خان سلمان خان کو شادی کی پیشکش کر دی