کم ریچارج کروانے والے کروڑوں صارفین کی سمیں بند کرنے کا اعلان

نئی دہلی(ویب ڈیسک) بھارتی موبائل کمپنیزائیرٹیل، ووڈافون اور آئیڈیا نے کم ریچارج کرانے والے صارفین کے نمبر بندکرنے کا عندیہ دیدیا،اس فیصلے سے 25کروڑ سمیں بلاک ہوجائیں گی ،بھارتی ٹی وی کے مطابق ووڈافون، آئیڈیا اور بھارتی ائیرٹیل نے 2 جی کی25 کروڑ موبائل کنکشن کو بند کرنے کی منصوبہ بندی شروع کردی ۔ 250 ملین صارفین ایک

ماہ میں 35 روپئے سے بھی کم کا ریچارج کراتے ہیں۔اس میں یہ بھی بتایا گیا ہے کہ ائیرٹیل کے پاس ایسے 100 ملین صارفین اور ووڈافون کے پاس تقریباً 150 ملین صارفین ہیں جو ماہانہ35 روپے سے بھی کم کا ریچارج کراتے ہیں لہذاکمپنی نے کم از کم 35 روپئے کا ریچارج کرانالازمی کرنے کا اعلان کیا ہے۔ابھی کمپنیوں کو ان صارفین سے 10 روپئے کا اے آر پی یو ملتا ہے۔ اگر کم از کم ریچارج یہی رہتاہے تو بھارتی ائیرٹیل کو ان سے 100کروڑروپے کی ماہانہ آمدنی حاصل ہوگی۔کمپنیوں کا خیال ہے کہ اگر اس میں سے آدھے صارفین بھی نیٹ ورک استعمال کرتے ہیں اور 35 روپئے کا چارج کراتے ہیں تو انہیں ایک ماہ میں 175 کروڑ روپئے کی آمدنی ہو گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں