فوج میں کرپشن کے خلاف بھی کیا آپ کوئی قدم اٹھائیں گے؟ برطانیہ میں صحافی کے سوال پر چیف جسٹس کا حیران کن جواب

لندن (ویب ڈیسک) پاکستان میں بعض حلقوں اور سیاستدانوں کی جانب سے یہ سوال مسلسل اٹھایا جاتا ہے کہ عدالتوں کی جانب سے صرف سویلینز کو ہی سزائیں دی جاتی ہیں لیکن کسی کرپٹ جرنیل کو کبھی جیل میں نہیں ڈالا گیا۔ اسی حوالے سے ایک صحافی نے چیف جسٹس آف پاکستان سے سوال کیا تو انہوں نے آگے سے حیران کن جواب دے دیا۔چیف جسٹس آف

پاکستان جسٹس میاں ثاقب نثار برطانیہ میں فنڈ ریزنگ مہم میں مصروف ہیں ۔ ڈیم فنڈ ریزنگ کے ساتھ چیف جسٹس کی پریس کانفرنسز کا سلسلہ بھی جاری ہے۔ ایک ایسی ہی پریس کانفرنس کے دوران صحافی نے چیف جسٹس سے سوال کیا ” آرمی کے اندر بھی کرپشن ہے، کرپشن میں جو جرنیل ملوث ہیں ان کے خلاف کیا قدم اٹھائیں گے۔ بالخصوص افغانستان بارڈر پر جن جرنیلوں نے کرپشن کی اس کے حوالے سے آپ نے کیا کیا ؟“۔صحافی کے اس سوال پر چیف جسٹس نے کہا ”میرے محترم شاید آپ کورٹ پروسیڈنگز کو فالو نہیں کر رہے ، اگر آپ ان آرڈرز کو دیکھیں جو ہم نے جاری کیے ہیں تو آپ کو سارے سوالوں کے جواب مل جائیں گے“۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں