کیاآپ جانتے ہیں کہ پاکستان کے سب سے بڑے اینکرز کی تنخواہیں کتنی ہیں، جان کرآپ بھی یہ شعبہ اختیار کرلیں گے

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک )پاکستان کے ٹاپ 9اینکرز جواس وقت سب سے زیادہ تنخواہ وصول کررہے ہیں ان میں سب سے آخرپرعاصمہ شیرازی کانمبرآتاہے جواس وقت دس لاکھ روپے تنخواہ وصول کررہی ہیں ۔ا س کیٹیگری میں آٹھویں نمبرپرمعروف اینکروسینئرتجزیہ نگارآفتاب اقبال شامل ہیں جواس وقت نجی ٹی وی چینل سے 15لاکھ روپے وصول کررہے ہیں۔اس فہرست میں ساتواں نمبرنجی ٹی وی جیوسے منسلک طلعت حسین کاہے جواس وقت نجی ٹی وی سے 20لاکھ روپے لے رہے ہیں ۔اس کے بعدوسیم بادامی کانمبرآتاہے جواس فہرست میں چھٹے نمبرپرہیں ۔

وسیم بادامی آج کل نجی ٹی وی چینل اے آروائی سے منسلک ہیں اوروہ ٹی وی سے اس وقت 25لاکھ روپے لے رہے ہیں۔اینکرز کی اس لسٹ میں پانچویں نمبرپرشاہزیب خانزدہ کانمبرآتاہے ۔شاہزیب خانزادہ آج کل جیوٹی وی سے منسلک ہیں اور35لاکھ روپے تنخواہ وصول کررہے ہیں۔اس فہرست میں چوتھے نمبرپرمبشرلقمان ہیں جواس وقت 35لاکھ روپے لے رہے ہیں ۔اس فہرست میں تیسرانمبرحامدمیرکاآتاہے جواس وقت نجی ٹی وی چینل جیومیں کام کررہے ہیں۔حامدمیراس وقت 38لاکھ روپے تنخواہ لے رہے ہیں۔اس فہرست میں دوسرانمبرڈاکٹرشاہدمسعودکاآتاہے جواس وقت غالباً نجی ٹی وی چینل نیوزون میں کام کرہے ہیں اوروہ اپنے اس کام کے 40لاکھ روپے وصول کررہے ہیں۔اس فہرست میں ٹاپ پوزیشن پرموجودہیں کامران خان ۔موصوف اس وقت دنیاٹی وی میں کام کرتے ہیں اوررپورٹ کے مطابق ان کی تنخواہ اس وقت 48لاکھ روپے ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں