شاہ رخ خان کے اپنے ہونے والے داماد کے لیے 7 اٴْصول وضح کردیئے

ممبئی(نیوزڈیسک) بھارتی فلم انڈسٹری کے مشہور اداکار شاہ رخ خان بہترین اداکار ہونے کے ساتھ ایک ذمہ دار والد بھی ہیں ،وہ اپنے تینوں بچوں سے بے انتہا پیار کرنے کے علاوہ ان کے لیے بہت زیادہ فکر مند بھی رہتے ہیں۔ا ایک انٹرویو کے دوران پوچھے جانے والے سوال کہ آپ اپنی بیٹی سہانا کے ہونے والے شوہر سے کیا امید کرتے ہیں کہ اس میں کیا خوبیاں

ہونی چاہئیں۔ اس کے جواب میں ان کا کہا تھا کہ انہوں نے اپنے ہونے والے داماد کے لیے 7 اصول بنائے ہیں،اگر وہ یہ ٹیسٹ پاس کرلیتا ہے تو میری نظر میں وہ میری بیٹی کے لیے ٹھیک ہے۔اس کے پاس جاب ہونی چاہئے،اسے یہ سمجھنا چاہئے کہ میں اسے پسند نہیں کرتا،اسے یہ یاد رکھنا چاہئے کہ میں ہر جگہ موجود ہوں،اس کے پاس وکیل ہونا چاہئے،سہانا میری شہزادی ہے،اس کی جیت نہیں،مجھے دوبارہ جیل جانے میں کوئی اعتراض نہیں،تم جو بھی میری بیٹی کے ساتھ کروگے یاد رکھنا وہ میں تمہارے ساتھ کروں گاان اصولوں کو دیکھ کر صاف ظاہر ہے کہ شاہ رخ کا دل جیتنا اتنا آسان نہیں وہ اپنی بیٹی سے بہت محبت کرتے ہیں اور چاہتے ہیں جو بھی ان کی بیٹی کی زندگی میں آئے وہ ہمیشہ اسے خوش رکھے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں