نواز شریف میرے نقش قدم پر ہیں، مریم نواز میری بہن ہیں: الطاف حسین کی ایک مرتبہ پھر سے ریاست پاکستان اور اداروں کیخلاف نفرت انگیز تقریر

الطاف حسین کی جانب سے ایک مرتبہ پھر سے ریاست پاکستان اور اداروں کیخلاف نفرت انگیز تقریر کی گئی ہے۔ تفصیلات کے مطابق ایک مرتبہ پھر سے بانی ایم کیو ایم نے ملک دشمنی میں ہر حد پار کرتے ہوئے پاکستان اور پاکستانی اداروں کیخلاف شدید ہرزہ سرائی کی ہے۔ سوشل میڈیا پر جاری کی گئی ویڈیو میں الطاف حسین نے ریاست پاکستان اور ریاستی اداروں کیخلاف نفرت انگیز تقریر کی اور عوام کو بھڑکانے کے علاوہ ملک کو توڑنے کی دھمکی بھی دی۔ اس کے علاوہ الطاف حسین نے یہ بھی دعوی کیا کہ نواز شریف میرے نقش قدم پر ہیں جبکہ مریم نواز میری بہن ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں