ن لیگ سے کئی سال کی رفاقت ختم کر کے تحریک انصاف میں شامل ہونے والے ظفر علی شاہ ہاتھ ملتے رہ گئے۔۔ این اے53سے کس رہنما کو قومی اسمبلی کا ٹکٹ جاری کردیاگیا؟جانیے

اسلام آباد(ویب ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف نے ضمنی انتخابات کے لئے این اے 53 سے علی نواز اعوان کو ٹکٹ جاری کر دیا، تفصیلات کے مطابق این اے 53 اسلام آباد کی نشست سے وزیراعظم عمران خان نے عام انتخابات میں کامیابی حاصل کی تھی اور عمران خان کی جانب سے اسلام آباد کی نشست چھوڑنے پر خالی ہونے والی قومی اسمبلی کی اس سیٹ پر

24 اکتوبر کو ضمنی انتخابات ہوں گے تحریک انصاف نے این اے 53 سے علی نواز کو اعوان کو پارٹی ٹکٹ جاری کر دیا ہے اور عمران خان نے منظوری دے دی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں