پاکستان اور سری لنکا کے قذافی سٹیڈیم میں ہونے والے ٹی ٹوئنٹی میچ نے جہاں پاکستانیوں کو ڈھیروں خوشیاں دیں وہیں سوشل میڈیا کو نیا ’ نیشنل کرش آف پاکستان‘ بھی مل گیا، اس سے پہلے یہ اعزاز گزشتہ ڈیڑھ سال سے مومنہ مستحسن کے پاس تھا۔ لیکن ذرا دل تھام کر یہ خبر پڑھیں کیونکہ اب نئے ’ نیشنل کرش آف پاکستان ‘ کا پتہ چل گیا ہے اور اس کے بارے میں معلومات پھر سے مومنہ مستحسن کو ٹائٹل واپس دلوا سکتی ہیں۔
سوشل میڈیا پر سامنے آنے والی معلومات کے مطابق ’ نیشنل کرش آف پاکستان ‘ کا اعزاز پانے والی خاتون شادی شدہ اور بال بچے دار ہے جو نہ صرف مزے مزے کے کھانے بنانے میں ماہر ہے بلکہ ان کی ویڈیوز بھی گاہے بگاہے سوشل میڈیا پر شیئر کرتی رہتی ہے۔ٹی ٹوئنٹی میچ کے بعد سوشل میڈیا پر ’ نیشنل کرش آف پاکستان‘ کا اعزاز پانے والی اس خاتون کا نام نتاشہ قزلباش ہے
جو لاہور کی رہائشی اور پیشے کے اعتبارسے فیشن ڈیزائنر ہے۔ نتاشہ قزلباش ’بلاک سیون‘ کے نام سے اپنا بوتیک چلا رہی ہیں اسی وجہ سے ان کی شوبز حلقوں میں بھی اچھی پہچان ہے۔
میچ کے دوران خوبصورت لڑکی دیکھ کر ڈیمی موریسن نے اردو میں کیا کہا؟
Posted by Takhayyul on Sonntag, 29. Oktober 2017