کینبرا (ویب ڈیسک) آسٹریلوی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان سٹیو اسمتھ اور نائب کپتان ڈیوڈ وارنر کی بال ٹیمپرنگ کیس میں ایک سال کی پابندی آج ختم ہو گئی جس کیساتھ ہی دونوں ہر طرح کی کرکٹ میں حصہ لینے کے اہل ہو گئے ہیں۔تفصیلات کے مطابق جنوبی افریقہ کیخلاف کیپ ٹاؤن ٹیسٹ میں بال ٹمپرنگ سکینڈل منظر عام پر آنے کے بعد دونوں کرکٹرز کو 12 ماہ
کی پابندی کا سامنا کرنا پڑا تھا۔اس سکینڈل میں سزا پانے والے تیسرے کھلاڑی کیمرون بین کرافٹ تھے جو پہلے ہی 9 ماہ کی پابندی کی سزا مکمل کر چکے ہیں۔پابندی مکمل ہونے کے بعد سٹیو سمتھ اور ڈیوڈ وارنر آسٹریلوی ٹیم کو ورلڈ کپ کیلئے دستیاب ہوں گے تاہم وہ ٹیم کی قیادت کے اہل نہیں ہوں گے اور ماہرین کرکٹ کا کہنا ہے کہ ورلڈکپ 2019ءکیلئے آسٹریلین سکواڈ میں دونوں کھلاڑیوں کی شمولیت کا ہی قوی امکان ہے۔