آئی فون 8 یا کوئی چلتا پھرتا بم یہ خبر دیکھنے کے بعد آپ آئی فون 8 خریدنے سے ڈرنے لگیں گے آپ نے ابھی تک بس کہانیاں سنی ہوں گی لیکن پہلی بار دیکھ بھی لیں یہ موبائل ہے یا دستی بم

مارکیٹ میں متعارف کروائے جانے کے 3دن بعد ہی ایپل کے نئے ماڈل آئی فون 8کے بھی پھٹنے کے واقعات رونما ہونا شروع ہو گئے ہیں اور اس کی بیٹریاں ایسی کمپنی بنا رہی ہے کہ جان کر آپ آئی فون 8خریدنے سے خوف کھائیں گے۔ ویب سائٹ linkto-blog.com کی رپورٹ کے مطابق آئی فون 8پھٹنے کا ایک واقعہ تائیوان میں پیش آیا ہے جہاں ایک خاتون کے آئی فون کو چارجنگ کے دوران آگ لگ گئی۔ خاتون نے فوراً فون کوچارجنگ سے اتار کر آگ بجھائی اور کمپنی کی سروس لائن کو مطلع کیا جنہوں فون واپس لے لیا اور خاتون سے کہا کہ مرمت کے بعد اسے واپس کر دیا جائے گا۔
رپورٹ کے مطابق آئی فون 8کے پھٹنے اور آگ لگنے کے واقعات کی وجہ بھی اس کی بیٹری ہے۔ اس ماڈل کی بیٹریاں بھی وہی کمپنی بنا رہی ہے جس نے نوٹ 7کی بنائی تھیں۔ نوٹ 7کے پھٹنے کے بھی پے درپے درجنوں واقعات رونما ہوئے جس کے بعد سام سنگ کو مارکیٹ سے تمام سمارٹ فون واپس منگوانے پڑ گئے تھے۔جاپان کے ایک شخص نے بھی ٹوئٹر پر آئی فون 8کی تصاویر پوسٹ کی ہیں جن میں اس کی بیٹری پھولی ہوئی دیکھی جا سکتی ہے جو کسی بھی وقت پھٹ سکتی تھی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں