ایشیائی سٹارز کے لیے براووکایہ گاناسابقہ گانے سے بہترہے کیوں کہ آپ نے مجھے اس گانے کاحصہ بنایا پاکستان کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے اپنے ٹوئیٹ میں کیا الفاظ کہے؟

کراچی (ویب ڈیسک)سابق نامور ویسٹ انڈین آل راؤنڈر ڈیوین براوو کا میوزک سے لگاؤ کوئی نئی بات نہیں اور پہلے گانے کی شاندار مقبولیت کے بعد اب ان کا نیا گانا منظر عام پر آ گیا ہے۔ویسٹ انڈین اسٹار ڈیوین براوو نے ’ایشیا ایشیا‘ کے نام سے ایک نیا گانا جاری کیا ہے اور سابقہ گانے کی طرح شائقین کی جانب سے اسے بھی پسند کیا گیا ہے۔مذکورہ گانا ایشیائی

ملکوں کے سپراسٹارز پر بنایا گیا اور اس میں پاکستان کے سابق کپتان اور عامی شہرت یافتہ آل راؤنڈر شاہد آفریدی، بھارتی کے کپتان ویرات کوہلی اور مہندرا سنگھ دھونی، سری لنکا کے کمار سنگاکارا اور مہیلا جے وردنے، بنگلہ دیش کے شکیب الحسن اور افغانستان کے راشد خان کا ذکر کیا گیا ہے۔پاکستان کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر گانے کو شیئر کرتے ہوئے اس کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔انہوں نے کہا کہ ڈیوین براوو یہ گانا یقیناً سابقہ گانے ’چیمپیئن‘ سے یقیناً بہتر ہے اور ازراہ مذاق کہا کہ اس کی وجہ یہ ہے کہ آپ نے مجھے اس گانے کا حصہ بنایا ہے۔ میں آپ کے اس گانے کے لیے بھی نیک خواہشات کا اظہار کرتا ہوں اور امید کرتا ہوں کہ یہ بھی سابقہ گانے کی طرح مقبولیت حاصل کرے گا۔واضح رہے کہ ڈیوین براوو نے گزشتہ سال انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا تھا اور وہ 2012 اور 2016 میں ورلڈ ٹی20 چیمپیئن بننے والی ویسٹ انڈین ٹیم کے اہم رکن تھے۔2016 کے ورلڈ ٹی20 کے انعقاد سے قبل ڈیوین براوو نے اپنا گانا ’چیمپیئن چیمپیئن‘ ریلیز کیا تھا جو عوام میں کافی مقبول ہوا تھا اور ویسٹ انڈین ٹیم کے

ورلڈ ٹی20 چیمپیئن بننے کے بعد اس گانے کی مقبولیت کو چار چاند لگ گئے تھے۔براوو نے 40 ٹیسٹ، 164 ون ڈے اور 66 ٹی20 انٹرنیشنل میچوں میں ویسٹ انڈیز کی نمائندگی کرتے ہوئے 5ہزار سے زائد رنز بنانے کے ساتھ ساتھ 300 سے زائد وکٹیں بھی لیں۔35سالہ سابق ویسٹ انڈین آل راؤنڈر پاکستان سپر لیگ کے چوتھے ایڈیشن میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی نمائندگی کریں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں