پی ایس ایل کی میزبانی کیلئےپاکستان کرکٹ بورڈنے سابق مس ورلڈ اور خوبصورت ترین نوجوان لڑکی کی خدمات حاصل کر لیں ،دیکھ کر پاکستانی آنکھیں جھپکنا بھول جائیں گے

لاہور (ویب ڈیسک )پاکستان سپر لیگ کا چوتھا سیزن 14 فروری کو شروع ہونے جارہاہے اور اس حوالے سے پاکستان کرکٹ بورڈ نے تمام تیاریاں بھی مکمل کر لیں ہیں جبکہ افتتاحی تقریب میں ’ دس منٹ ‘ کیلئے بین الاقوامی شہرت یافتہ گلوکار ’ پٹ بل ‘ کو بھی بلا لیا ہے تاہم اس کے ساتھ ہی ایک اور بھی بڑی خوشخبری یہ ہے کہ پی سی بی نے میزبانی کے فرائض

کیلئے معروف سپورٹس اینکر زینب کے ساتھ ساتھ سابقہ مس ورلڈ اور حسن کی شہزادی ” ایرن ہولینڈ “ کی بھی خدمات حاصل کر لی ہیں ۔ایرین ہولینڈ اور خوبصورت زینب عباس کے علاوہ مشہور زمانہ گلوکار فخر عامل بھی پاکستان سپرلیگ کی میزبانی کے فرائض انجام دیتے ہوئے ایونٹ کو چار چاند لگائیں گے ۔اس کے علاوہ ماہرین میں عامر سہیل ، بریڈ ہوگ اور شاون ٹیٹ شامل ہیں ۔تاہم اس وقت ہمارا موضوع دراصل ایرن ہولینڈ ہیں جوکہ حسن کی ملکہ ، ماڈل ، گلوکار ، نیوز ہوسٹ اور میزبانی کے فرائض انجام دیتی رہی ہیں اگر ہم یوں کہیں کہ وہ آل راونڈر ہیں تو غلط نہ ہو گا ۔ایرن ہولڈر دراصل ایک ماہر اور تعلیم یافتہ گلوکار ہیں ، انہوں نے ” کلاسیکل وائس “ میں سڈنی کنسروٹوریم آف میوز سے بیچولرز بھی کر رکھا ہے ۔ایرن ہولینڈ نے 2013 میں اپنی 32 حریف خواتین کو شکست دے کر مس ورلڈ آسٹریلیا کا اعزاز حاصل کیا اس کے علاوہ انہوں نے مس ورلڈ کانٹیننٹل کوین آف بیوٹی کا اعزاز بھی حاصل کررکھا ہے ۔2013 کے بعد انہوں نے ٹی وی ہوسٹ اور ماڈلنگ کی دنیا میں بھی خوب نام کمایا اور وہ ریمپ پر واک کرنے میں خاصی تجربہ کار بھی ہیں ، ہولینڈ نے اپنی

خصوصیات کو صحیح طریقے سے استعمال کیا اور ہر میدان میں ہی جھنڈے گاڑے ۔ہولینڈ کی خصوصیات کی کوئی گنتی نہیں وہ قطر ایئر ویز، سیفولی ، چانڈن ، اے ٹی سی ریسز ، اینڈوٹا سپا ، ریولون ، یونیورسل پکچرز ، ہیول ورلڈ ٹریول اور فراری سمیت کئی برانڈز کے ساتھ بھی منسلک رہی ہیں اور ان کیلئے ماڈلنگ کے فرائض انجام دیتی رہی ہیں ۔آپ کو یہ جان کر بے حد حیرت ہوگی کہ ایرن ہولینڈ کا کرکٹ کے ساتھ انتہائی گہرا تعلق ہے کیونکہ دراصل ان کی محبت اور زندگی کے ساتھی یعنی ان کے شوہر آسٹریلیا کے معروف کرکٹر ” بین کٹنگ “ ہیں جو کہ آج کل بگ بیش لیگ کھیل رہے ہیں ۔ایرن ہولینڈ دیگر چیزوں کے ساتھ کرکٹ میں میزبانی کا بھی وسیع تجربہ رکھتی ہیں اور وہ اس سے قبل بھی میزبانی کے فرائض انجام دیتی رہیں اور گزشتہ سال انہوں نے انڈین پریمیئر لیگ میں بھی بطور کرکٹ پریزنٹر کے فرائض انجام دیئے ۔ پاکستانیوں کیلئے خوشخبری ہے کہ پاکستان سپرلیگ کی میزبانی بھی اب ایرین ہولینڈ کرنے جارہی ہیں ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں