لاہور (ویب ڈیسک )چند ماہ قبل انٹرنیٹ پر دو ایسے وائرس کے حامل سافٹ ویئر انٹرنیٹ پر گردش کرتے رہے ہیں جن میں سے ایک میں ہیکر صارفین کو جاپانی گیم جبکہ دوسرے میں ’کلک می‘ نامی گیم کھیلنے کو کہتے تھے اور انجام کار انہیں اپنے جال میں پھنسا کر تاوان وصول کرتے تھے۔تفصیلات کے مطابق چند ماہ قبل انٹرنیٹ پر دو ایسے وائرس کے حامل
سافٹ ویئر انٹرنیٹ پر گردش کرتے رہے ہیں جن میں سے ایک میں ہیکر صارفین کو جاپانی گیم جبکہ دوسرے میں ’کلک می‘ نامی گیم کھیلنے کو کہتے تھے اور انجام کار انہیں اپنے جال میں پھنسا کر تاوان وصول کرتے تھے۔اب ایسا ہی ایک اور سافٹ ویئر منظرعام پر آ گیا ہے لیکن اس کے پیچھے موجود ہیکر تاوان نہیں بلکہ صارفین سے ان کی برہنہ تصاویر مانگتے ہیں۔اس رینسم ویئر(Ransomware)کا نام nRansomwareاس پر کلک کرنے سے صارفین کا کمپیوٹر لاک ہو جاتا ہے۔اس سافٹ ویئر کا پتہ چلانے والی سائبر سکیورٹی ٹیم ’میلویئر ہنٹرٹیم‘ کا کہنا ہے کہ ”جب ایک بار صارف کا کمپیوٹر لاک ہو جاتا ہے تو سکرین پر ایک پیغام نمودار ہوتا ہے جس میںصارفین کو ہدایت کی گئی ہوتی ہے کہ ’پروٹون میل اور اینٹی این ایس اے انکرپٹڈ ای میل سروس پر اکاؤنٹ بنا کر کم از کم 10برہنہ تصاویر بھیجو، پھر تمہارا کمپیوٹر ان لاک ہو جائے گا۔اس طرح صارفین اپنی تصاویر بھیجنے پر مجبور ہو جاتے ہیں.ہیکرز کمپیوٹر ان لاک کرنے سے پہلے تصاویر کی تصدیق بھی کرتے ہیں کہ آیا صارف نے اپنی ہی تصاویر بھیجی ہیں یا کسی اور کی بھیج دی ہیں. تصاویر وصول کرنے
کے بعد وہ اس کا کمپیوٹر ان لاک کر دیتے ہیں اور یہ تصویریں وہ ’ڈیپ ویب‘ (خفیہ انٹرنیٹ)پر فروخت کر دیتے ہیں۔“