مولانا سمیع الحق کو کس نے قتل کرایا؟ سینئر صحافی نے ایسا نام لے دیاکہ پاکستانیوں کی پریشانی کی حد نہ رہے گی

لاہور (ویب ڈیسک) سینئر صحافی چوہدری غلام حسین نے دعویٰ کیا ہے کہ مولانا سمیع الحق کو افغان خفیہ ایجنسی نے قتل کرایا ہے اور اس کام میں ان کے گن مین ملوث ہیں۔نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے چوہدری غلام حسین نے کہا کہ مولانا سمیع الحق کے گن مین افغان شہری تھے اور مصدقہ اطلاعات ہیں کہ وہ مولانا کی شہادت میں ملوث ہیں، انہوں

نے ہی قتل کیا اور کرایا ہے۔ وہ پتا نہیں کب سے کس کی گیم کھیل رہے تھے، انہیں سب پتا تھا کیونکہ وہ اندر گھسے ہوئے تھے۔چوہدری غلام حسین نے کہا کہ مولانا سمیع الحق کو شہید کروا کے افغان خفیہ ایجنسی نے پاکستان میں جلتی پر تیل کا کام کیا ہے ۔ یہ بھی کہا جارہا ہے کہ گزشتہ دنوں افغانستان کا پاکستان مخالف جو بندہ قتل ہواہے اس کا جواب دیا گیا ہے۔ خیال رہے کہ گزشتہ دنوں افغانستان کے صوبہ قندھار کے گورنر ہاؤس میں ایک حملے کے دوران افغان انٹیلی جنس کے صوبائی چیف اور قندھار کے پولیس چیف جنرل نجیب رازق ہلاک ہوگئے تھے۔ نجیب رازق پاکستان دشمنی کے حوالے سے جانے جاتے تھے۔چوہدری غلام حسین نے مزید کہا کہ مولانا سمیع الحق پی ٹی آئی حکومت کا ساتھ دے رہے تھے اس لیے پاکستان کو غیر مستحکم کرنے کیلئے افغان گماشتوں نے یہ کام کیا ہے تاکہ عمران خان کو صدمہ پہنچایا جائے اور انہیں خیبر پختونخوا میں کمزور کیا جائے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں