نئی دہلی (ویب ڈیسک) پاکستانی کرکٹر شعیب ملک اور انڈین ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا کا بیٹا اذہان اپنی ماں کی طرح بھارتی شہری ہوگا۔یہ دعویٰ بھارتی ڈپٹی پاسپورٹ آفیسر سبود کمار نے کیا ہے۔دونوں ممالک میں اذہان کی پیدائش پر خوشی کا اظہار کیا گیا مگر بھارت میں اس کی شہرت کی رسمی کارروائی کا آغاز ہوگیا ہے۔ نومولود کے والدین کو اپنے بیٹے کا نام
وزارت داخلہ میں رجسٹر کرانا ہوگا تاکہ وہ بھارتی حکومت سے پاسپورٹ کے لیے اہل ہوسکے۔ڈپٹی پاسپورٹ آفیسر کا کہنا تھا ‘ماضی میں ایسا بچہ جس کے والدین 2 مختلف قومیتوں کے حامل ہو، خودکار طور پر اس وقت بھارتی پاسپورٹ کے لیے اہل ہوتا تھ، جب اس کی پیدائش بھارت میں ہو، تاہم اس حوالے سے قوانین میں تبدیلی آئی ہے اور اب بچے کا نام وزارت داخلہ میں رجسٹر کرانا ہوتا ہے تاکہ وہ بھارتی پاسپورٹ حاصل کرسکی۔اس کا مطلب یہ بھی ہے کہ اذہان اپنے والد شعیب ملک کے ملک کی شہریت یا دوہری شہریت شیئر نہیں کرسکے گا، سبود کمار نے بتایا ‘کوئی بھی بھارتی شہری کسی دوسرے ملک کے پاسپورٹ کو حاصل کرسکتا ہے۔اگرچہ پاکستان نے کچھ ممالک کے ساتھ دوہری شہریت کے معاہدے کررکھے ہیں مگر بھارت اس فہرست میں شامل نہیں۔شعیب ملک کی والدہ سلطانہ ملک نے پوتے کی پیدائش پر خوشی کا اظہار کیا ‘ میں نے ثانیہ سے بات کی اور پوتے کی پیدائش پر اپنے جذبات کا اظہار کیا، ہم بیٹے کے خواہشمند تھے اور ہم بہت خوش ہیں۔شعیب ملک کی والدہ سلطانہ ملک نے پوتے کی پیدائش پر خوشی کا اظہار کیا ‘ میں نے ثانیہ سے
بات کی اور پوتے کی پیدائش پر اپنے جذبات کا اظہار کیا، ہم بیٹے کے خواہشمند تھے اور ہم بہت خوش ہیں۔