اسلام آباد (ویب ڈیسک) سپریم کورٹ کی جانب سے آسیہ بی بی کے فیصلے کے خلاف مظاہرین نے تین روز احتجاج کیا جس کے دوران ملک بھر بالخصوص صوبہ پنجاب میں امن و امان کی صورتحال خراب رہی ، مظاہرین نے پتھر رکھ کر اور ٹائر جلا کر کئی سڑکیں بھی بلاک کردیں جس کے نتیجے میں شہریوں کو سخت مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔ ایسے میں
سوشل میڈیا پر احتجاج کی کئی ویڈیوز وائرل ہوئیں لیکن گذشتہ روز کچھ بچوں کی ایک ویڈیو وائرل ہوئی جس نے سوشل میڈیا صارفین کے دل جیت لیے۔اس ویڈیو میں دیکھا گیا کہ چند کم سن بچے سڑک بند کرنے کے لیے رکھے گئے پتھروں کو اُٹھا کر راستہ کھول رہے ہیں تاکہ شہریوں کو مزید مشکل کا سامنا نہ کرنا پڑے۔ سوشل میڈیا پر ان بچوں کی ویڈیو وائرل ہوئی تو صارفین نے ان بچوں کو سچا عاشق رسول ﷺ قرار دے دیا جنہوں نے مسلمان بھائیوں اور شہریوں کے لیے راستےکھول کر آسانی پیدا کی۔صارفین کا کہنا تھا کہ یہی بچے سچے عاشق رسول ﷺ ہیں جو لوگوں کے لیے آسانی پیدا کر رہے ہیں اور بند راستوں کو کھول رہے ہیں۔یہاں یہ بات قابل ذکر ہے کہ گذشتہ روز حکومت اور مظاہرین کے قائدین کے مابین مذاکرات کی کامیابی کے بعد ملک بھر میں احتجاج اور دھرنا ختم کرنے کا اعلان کر دیا گیا تھا جس کے بعد تمام بند راستوں کو بھی کھول دیا گیا۔سوشل میڈیا پر وائرل اس ویڈیو کو آپ بھی ملاحظہ کیجئیے:
یہ ہے سچے عاشق رسولﷺ. 😍🤗💖💖💖
Gepostet von Fans Of Imran khan am Freitag, 2. November 2018