“پکڑوارہا ہے، مروارہا ہے اور پھر آئی جی بھی تبدیل کروارہا ہے”- چیف جسٹس ثاقب نثار کا اعظم سواتی کو اپنی وزارت سے فوری طور پر مستعفی ہونے کا حکم

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک )آئی جی اسلام آبادکے تبادلے کے معاملے کی تحقیقات جے آئی ٹی کرے گی ۔تفصیلات کے مطابق آئی جی اسلام آبادکے تبادلے کے معاملے پرچیف جسٹس نے جے آئی ٹی تشکیل دینے کافیصلہ کیاہے اورکہاہے کہ اس معاملے کی تحقیقات جے آئی ٹی کرے گی۔ایف آئی اے اورنیب پرمشتمل تحقیقاتی کمیٹی بنائی جائے گی۔چیف جسٹس نے

ریمارکس دیتے ہوئے کہاکہ غریب خاندان کودبائومیں لاکرراضی نامہ کرایاگیا۔پارلیمنٹیرینز کی عزت کرتے ہیں مگرغریب آدمی پردبائوڈال کرمعاملے کودبایاگیا۔چیف جسٹس نے کہاکہ بڑاآدمی ہے پرچہ بھی درج کرادیااورآئی جی کوبھی ہٹوادیا۔اعظم سواتی کے وکیل علی ظفرنے کہاکہ اعظم سواتی شرمندہ ہیں۔جس کے جواب میں چیف جسٹس نے کہاکہ اعظم سواتی اگرشرمندہ ہیں توعہدہ چھوڑ دیں۔مزیدتفصیلات کے لیے ویڈیوملاحظہ کریں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں