اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) وکس بام کو پیروں پر لگانے کے ایسے فوائدکہ جان کر آپ حیران رہ جائینگےوکس بام ہر گھر میں تقریباََ موجود ہوتاہے جس کی عموماََ بچوں کو سردی لگنے ، کھانسی یا نزلے کی صورت میں مائیں ان کے سینے اور گردن پر مالش کرتی ہیں۔ مگر آپ یہ جان کر حیران رہجائیں گے کہ وکس صرف کھانسی ، نزلے پر ہی کارگر نہیں بلکہ وکس مچھروں سے بچنے کا بھی بہترین طریقہ ہے۔ مچھروں کے کاٹنے سے بچنے کیلئے اپنے
جسم کے کھلے حصوں پر لگا لیں، مچھر آپ کے قریب نہیں آئیں گے۔ اس کے علاوہ وکس زہریلےحشرات سے بچانے کا کام بھی کرتی ہے۔ اگر آپ کسی کھلی جگہ پر جا رہے ہیں جہاں حشرات کے کاٹنے کا احتمال ہے تو اپنے جسم پر وکس لگا لیں۔کھنچاؤ کے باعث پیٹ اور جسم کے دیگر حصوں میں پڑ جانے والی جھریاں بھی وکس لگانے سے ٹھیک ہو جاتی ہیں، جو کہ بچے کے پیدائش کے بعد خواتین کا بہت بڑا مسئلہ ہوتا ہے۔ فنگل انفیکشن کی وجہ سے اگر آپ کے ناخن پیلے ہوتے جا رہے ہیں تو انگلیوں اور ناخنوں پر وکس لگانے سے فنگس ختم ہو جائے گی اور آپ کے ناخن ٹھیک ہو جائیں گےجبکہ پھٹی ہوئی ایڑھیوں پر بھی یہ جادوئی اثرات رکھتی ہے۔ پھٹی ایڑھیوں پر رات سونے سے پہلے وکس لگائیں اور جرابیں پہن کر سو جائیں۔ اس سے پھٹے ایڑھیاں ٹھیک ہو جائیں گی۔وکس بام کو پیروں پر لگانے کے ایسے فوائدکہ جان کر آپ حیران رہ جائینگے