بڑے اسلامی ملک کاطیارہ گرکرتباہ بڑے پیمانےپرہلاکتوں کاخدشہ

جکارتہ (ویب ڈیسک) انڈونیشیا میں نجی ائیر لائن کا مسافر طیارہ گر کر تباہ ہو گیا۔ تفصیلات کے مطابق انڈونیشیا کے دارالحکومت جکارتہ سے اُڑان بھرنے والی نجی ائیر لائن کی پرواز سمندر میں گر کر تباہ ہو گئی۔ طیارے میں عملے سمیت 189 افراد سوار تھے۔ بوئنگ 737 پرواز نمبر جے ٹی 610 میں مسافروں کی تعداد 181 تھی جس میں ایک کم عمر بچہ اور دو

شیر خوار بچے بھی شامل ہیں۔ائیر لائن حکام نے بتایا کہ طیارہ پرواز کے 13 منٹ کے بعد ریڈار سے غائب ہو گیا۔ نجی ایئر لائن نے تصدیق کی کہ متاثرہ طیارہ صبح 6 بجے جکارتہ سے سماٹرا کے لیے روانہ ہوا تھا لیکن اڑان بھرنے کے 13 منٹ بعد ساڑھے تین ہزار فٹ کی بلندی ہر حادثے کا شکار ہوگیا۔ طیارے میں دو پائلٹس سمیت عملے کے چھ افراد بھی موجود تھے۔سمندر میں موجود ایک کشتی پر سوار کچھ افراد نے طیارے کو سمندر میں گرتے دیکھا۔طیارے کے گر کر تباہ ہونے کی خبر موصول ہوتے ہی ریسکیو ٹیموں اور ہیلی کاپٹرز کو مدد کے لیے جائے حادثہ کی جانب روانہ کر دیا گیا ہے۔ ائیر لائن حکام کا کہنا ہے کہ طیارہ حادثہ سے متعلق مزید معلومات اکٹھی کی جا رہی ہیں ۔ دوسری جانب جائے حادثہ پر پہنچنے والے ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ مسافر بردار طیارہ سمندر میں تقریباً 30 سے 40 میٹر گہرائی میں تباہ ہوا۔جبکہ انڈونیشیا کی ڈزازسٹر ایجنسی کے سربراہ نے کچھ تصاویر جاری کیں جس میں دیکھا گیا کہ طیارے میں سوار مسافروں کا سامان سطح سمندر پر آگیا جسے ریسکیو عملے کی جانب سے جمع کیا جا رہا ہے۔ جبکہ طیارہ حادثہ کی خبر نشر ہونے کے بعد

طیارے میں موجود مسافروں کے لواحقین نے فوری طور پر ائیر پورٹ کا رُخ کیا اور اپنے پیاروں کی خبرآنے کے منتظر ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں