اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک )سنیئرصحافی وتجزیہ کارچوہدری غلام حسین نے کہاکہ میاں نواز شریف اورمریم نواز ہمت ہارگئے ہیں اورانہوں نے عملی طورپرخودکوپارٹی سے الگ کرلیاہے جولوگ ان سے ملاقات کے لیے آتے ہیں وہ ان سے بھی ملاقات کرنے سے کتراتے ہیں و ہ کہتے ہیں کہ جس طرح بھی ہوتاہے کوئی ڈیل ہوتی ہے جتناپیسہ بھی ہمارے ذمہ
بنتاہے یاہم جتنامانتے ہیں وہ دلوادیں خزانے میں،پلی بارگین کرانی ہے توہمیں اس سے بھی تکلیف نہیں ہےکسی نہ کسی طرح کوئی پاپڑ بیل کے ہمیں یہاں سے نکال دیاجائے۔پارٹی کے رہنما راناتنویرکبھی چوہدری نثارسے ملاقات کررہے ہیں توکبھی خواجہ سعدرفیق کومل رہے ہیں اوران کایہ خیال ہے کہ ہم سب مل کرمیاں نواز شریف کوقائل کریںکہ اگرآپ اس وقت معافی نامہ لے کرباہرچلے گئے توپھرپارٹی کاکیابنے گا،چوہدری غلام حسین نے مزیدکہاکہ نواز شریف کہتے ہیں کہ عمران خان صاحب اب باہرسے آپ کے پاس پیسہ بھی آگیاہے آپ حکومت بھی کررہے ہیں ہمارے ذمہ جوبھی پیسے واجب الاداہیں وہ ہم دینے کوتیارہیں اورسیاست سے بھی دستبردارہوتے ہیں ہماری جان چھوڑی جائے۔میاں نوا زشریف نے عملی طوپرپارٹی سے لاتعلقی اختیارکررکھی ہے جہاں تک قطراورسعودی عرب کے کاتعلق ہے توسعودی عرب اپنے معاملات میں پھنساہواہے وہ اب کسی چیز پرزورنہیں دے رہاان کواب عمران خان اورریاست پاکستان کی زیادہ ضرورت پڑ گئی ہےانہوں نے ابھی ہمت نہیں ہاری پارٹی لیڈرشپ کہتی ہے اگراس دفعہ آپ نے معافی مانگی۔یاتوآپ صحت کی خرابی
کی بنیادپرپارٹی سے علیحدہ ہوجائیں انہوں نے مزیدکیاکہاجاننے کے لیے ویڈیوملاحظہ کریں۔