اسلا م آ با د (نیوزڈیسک) بالی ووڈ اداکار عرفان خان کی صحت میں بہتری، جلد لندن سے بھارت منتقل ہونگے۔ بھارتی میڈیا رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ نا صرف عرفان خان کی صحت بہتر ہو رہی ہے، بلکہ وہ اگلے ڈیڑھ ماہ کے اندر اپنی فلم ’ہندی میڈیم‘ کے سیکوئل کی شوٹنگ کے آغاز کا ارادہ بھی رکھتے ہیں۔ بولی وڈ لائف نے اپنی رپورٹ میں بتایا کہ عرفان خان
اگلے 2 دن کے اندر بھارت پہںچیں گے۔ رپورٹ میں ذرائع کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا گیا کہ عرفان خان کی لندن سے بھارت منتقلی کا مطلب یہ ہے کہ ان کی صحت بہتر ہو رہی ہے۔ رپورٹ میں یہ بھی بتایا گیا ہے کہ نہ صرف عرفان خان کی صحت بہتر ہو رہی ہے، بلکہ وہ اگلے ڈیڑھ ماہ کے اندر اپنی فلم ‘ہندی میڈیم’ کے سیکوئل کی شوٹنگ کے آغاز کا ارادہ بھی رکھتے ہیں۔ واضح رہے کہ نامور بالی ووڈ اداکار عرفان خان نیورواینڈو کرائن ٹیومر نامی بیماری میں مبتلا ہونے کی وجہ سے علاج کے لیے اپنی فیملی کے ہمراہ لندن میں مقیم ہیں جب کہ انہوں نے فلم ’ہندی میڈیم‘ میں پاکستانی اداکارہ صبا قمر کے ساتھ مرکزی کردار ادا کیا تھا۔