اسلام آباد (ویب ڈیسک)وفاقی وزیر اطلاعات فواد چودھری نے اسرائیل سے خفیہ مذاکرات کی افواہوں کی تردید کر دی۔فوادچودھری کااحسن اقبال کے وضاحت مانگنے سے متعلق ٹویٹ پرردعمل دیتے ہوئے فواد چوہدری نے کہا کہ عمران خان نواز شریف ہیں نہ ان کی کابینہ میں آپ جیسے جعلی ارسطوہیں،مودی سے خفیہ مذاکرات کریں گے نہ اسرائیل سے۔
وزیر اطلاعات نے کہا کہ ٓاپ کوپاکستان کی اتنی فکر ہوتی تو آج ہم ان حالات میں نہ ہوتے۔جعلی ارسطوفکرنہ کریں ،پاکستان محفوظ ہاتھوں میں ہے ۔ واضح رہے کہ سوشل میڈیا پر ایک مبینہ اسرائیلی طیارے کی اسلام آباد آمد کی خبر گرم ہے اور اس پر مختلف چہ مگوئیاں ہو رہی ہیں۔ کئی لوگ سوالات بھی پوچھ رہے ہیں جن میں نامور صحافی بھی شامل ہیں۔جیو نیٹ ورک سے منسلک صحافی طلعت حسین نے سوال کیا کہ ‘اسرائیلی طیارے کی پاکستان آمد اور مبینہ مسافر کی واپسی کی خبر سوشل میڈیا پر پھیلتی جا رہی ہے۔ سرکار کو اس کی وضاحت کرنی ہے۔ اقرار یا انکار۔ خاموشی بڑے مسائل کو جنم دے گی۔ ایران اور دوسرے ممالک کھڑے کانوں کیساتھ اس افواہ نما خبر کو سن رہے ہوں گے۔’ان خبروں کے سامنے آنے پر میں نے اس طیارے کے بارے میں چھان بین شروع کی جس سے معلوم ہوا کہ اس ساری گفتگو کے تانے بانے ایک اسرائیلی صحافی ایوی شراف کی اُس ٹویٹ سے ملتے ہیں جہاں انھوں نے جمعرات 25 اکتوبر کو صبح دس بجے یہ ٹویٹ کی تھی۔اس ٹویٹ پر معلومات کرنے پر یہ تصدیق ہوئی کہ ایک طیارہ اسلام آباد لینڈ کیا۔ پروازوں کی آمدورفت یا لائیو ایئر
ٹریفک پر نظر رکھنے والی ویب سائٹ فلائٹ ریڈار پر اس پرواز کے اسلام آباد آمد اور دس گھنٹے بعد پرواز کے ثبوت موجود ہیں۔اس آمد اور روانگی پر کئی قیاس آرائیاں ہو رہی ہہیں اور بہت سے لوگ سوالات کر رہے ہیں کیونکہ ایک ‘اسرائیلی طیارے’ کی پاکستان آمد یقیناً بہت سے سوالات کو جنم دیتی۔ان میں سے کچھ سوالات کے جوابات ہم نے ذیل میں دینے کی کوشش کی۔