اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) معروف صحافی ہارون الرشید کا کہنا ہے کہ عمران خان اب ملائشیا جائیں گے۔میں عمران خان اور مہا تیربن محمد کے تعلقات سے واقف ہوں اس میں تھوڑا سا میرا بھی کردار ہے۔کیونکہ میں نے عمران خان کو تجویز کیا تھا کہ وہ ملائشیا جائیں۔مہا تیر کے ایکنائب پنجاب یونیورسٹی پڑھتے رہے۔میرے ان کے ساتھ کچھ تعلقات تھے
تو انہوں نے مجھے بتایا کہ مہا تیر بن محمد کہتے ہیں کہ اگرعمران خان جیسے ہی لوگ ہوں تو وہ پھر وہ پاکستان کے ساتھ کام کرنے کو تیار ہیں۔ہارون الرشید نے مزید کہا کہ انہوں نے یہ نہیں کہا تھا کہ عمران خان ہی ہوں بلکہ یہ کہا تھا کہ عمران خان جیسے لوگ ہوں جن کے ساتھ مل کر چلا جا سکے۔ہارون الرشید کا کہنا تھا کہ اگر ہم ملائشیا سے 4 بلین ڈالر کا تیل لیں تو اس میں ہمیں کچھ رعایت مل سکتی ہے۔اگرچہ یہ آئل نجی کمپنیوں کی طرف سے ملنے ہے۔لیکن مہا تیر بن محمد اس میں رعایت دلوانے میں اہم کردار ادا کر سکتے ہیں۔کیونکہ ان کی حیثیت ایک قائد جیسی ہے انہوں نے 25سال قیادت کی ہے۔خیال رہے کچھ روز قبل وزیراعظم عمران خان کی ملائشین ہم منصب مہا تیر محمد سے ٹیلی فونک گفتگو ہوئی تھی۔مہا ترین بن محمد نے عمران خان کو وزیراعظم بننے پر مبارکباد دی ہے۔جب کہ وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ تمام پاکستانی مہا تیر بن محمد کو اعلیٰ رہنما سمجھتے ہیں۔ پاکستان اور ملائشیا کے درمیان انتہائی قریبی اور خوشگوار تعلقات ہیں۔ملائشیا کی تیز رفتار اقتصادی ترقی کے لیے مہا تیر محمد کا وژن قابل تحسین ہیں۔ملائشین وزیراعظم نے عمران خان کو
ملائشیا کے دورے کی دعوت دی ہے جب کہ عمران خان نے انہیں پاکستان کے دورے کی دعوت دی ہے۔ ملائشین وزیراعظم نے عمران خان کی دعوت قبول کر لی اور کہا کہ وہ جلد ہی پاکستان آئیں گے۔